aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "siyahkaar"
سحر و شام سر انجمن ناز نہ ہوجلوۂ حسن تو ہے عشق سیہ کار تو ہے
سیہ کار تھے باصفا ہو گئے ہمترے عشق میں کیا سے کیا ہو گئے ہم
آفریں اشک ندامت کی درخشانی کواک سیہ کار کے چہرے پہ نکھار آ ہی گیا
چلا ہے ہجرؔ سیہ کار بزم جاناں کوذلیل ہو کے یہ خانہ خراب آئے گا
کس زلف کو سلجھائیں رقیبان سیہ کارچھوتا نہیں اس زلف کو پھر شانہ ہمارا
قہر خدا کی زد پہ کیوں آ نہ سکے سیاہ کارکس کی سپردگی میں تھے کس کی پناہ میں رہے
ترے در پہ آ گیا ہے یہ سیاہ کار شاطرؔمری بخش دے خطائیں کہ عطا شعار تو ہے
سیاہ کار سیہ رو خطا شعار آیاتری جناب میں تیرا گناہ گار آیا
ہو مبارک سیاہ کار ریاضؔنور کی شکل نور کی صورت
تری بندگی اور سیہ کار مجھ سایہ سر اور ترے آستانے کے قابل
ہم جفاکار وفا ہیں ہمیں مطلوب نہیںحاصل زلف سیاہ کار سزا ہو کہ نہ ہو
گر پڑے دانت ہوئے موئے سر اے یار سفیدکیوں نہ ہو خوف اجل سے یہ سیہ کار سفید
دلا بجے کہیں گھڑیال تا میں گھڑیوں کاحساب اس شب ہجر سیاہ کار سے لوں
بستۂ انتشار ہیں طالب زلف یار ہیںاس کے سیاہ کار ہیں رنج طلب بلا طلب
دکھائے گا کسے محشر میں اپنا منہ انجمؔسیاہ کار بھی ہے اور رو سیاہ بھی ہے
منزل حشر بہت دور سہی پر اب بھیپرسش بخت سیہ کار سے ڈر لگتا ہے
حشر میں فضل سے اپنے مجھے حق نے بخشاگو کہ دنیا میں کوئی مجھ سا سیہ کار نہ تھا
ہو جائیں گے مجھ ایسے سیہ کار کی خاطربخشش کا وسیلہ غم شبیر کے موتی
جن کی عزت تھی بڑی ملک کے نیتاؤں میںوہ بھی نکلے ہیں سیہ کار خدا خیر کرے
بیاض مہر نگل کر بھی رات رات رہیسیاہ کار کا چہرہ سیاہ فام رہا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books