aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "so.e"
تم سے پہلے وہ جو اک شخص یہاں تخت نشیں تھااس کو بھی اپنے خدا ہونے پہ اتنا ہی یقیں تھا
اس کی حسرت ہے جسے دل سے مٹا بھی نہ سکوںڈھونڈنے اس کو چلا ہوں جسے پا بھی نہ سکوں
منتظر کب سے تحیر ہے تری تقریر کابات کر تجھ پر گماں ہونے لگا تصویر کا
جب بھی دل کھول کے روئے ہوں گےلوگ آرام سے سوئے ہوں گے
ذرا موسم تو بدلا ہے مگر پیڑوں کی شاخوں پر نئے پتوں کے آنے میں ابھی کچھ دن لگیں گےبہت سے زرد چہروں پر غبار غم ہے کم بے شک پر ان کو مسکرانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
وہ جو تمہارے ہاتھ سے آ کر نکل گیاہم بھی قتیل ہیں اسی خانہ خراب کے
نچلا رہا نہ سوز دروں انتظار میںاس آگ نے سرنگ لگا دی مزار میں
یہ کہاں کی ریت ہے جاگے کوئی سوئے کوئیرات سب کی ہے تو سب کو نیند آنی چاہیئے
کھنڈر کی تہ سے بریدہ بدن سروں کے سواملا نہ کچھ بھی خزانوں کی آرزو کر کے
میں نے دنیا سے مجھ سے دنیا نےسیکڑوں بار بے وفائی کی
سدا ہے فکر ترقی بلند بینوں کوہم آسمان سے لائے ہیں ان زمینوں کو
جن راتوں میں نیند اڑ جاتی ہے کیا قہر کی راتیں ہوتی ہیںدروازوں سے ٹکرا جاتے ہیں دیواروں سے باتیں ہوتی ہیں
میں خود اپنی حفاظت کر رہا ہوںابھی سوئے ہیں پہرے دار میرے
اس سفر میں نیند ایسی کھو گئیہم نہ سوئے رات تھک کر سو گئی
سوئے ہوئے ہیں لوگ تو ہوں گے سکون سےہم جاگنے کا روگ لگائیں کسی کو کیا
غم سے کہیں نجات ملے چین پائیں ہمدل خون میں نہائے تو گنگا نہائیں ہم
میں نے تلووں سے باندھی تھی چھاؤں مگرشاید مجھ کو سورج نے پہچان لیا
سوئے کہاں تھے آنکھوں نے تکیے بھگوئے تھےہم بھی کبھی کسی کے لئے خوب روئے تھے
لوگ خود اپنے چراغوں کو بجھا کر سوئےشہر میں تیز ہواؤں کا اثر ایسا تھا
عشق بھی تاک میں بیٹھا ہے نظر بازوں کیدیکھنا شیر سے آنکھیں نہ لڑانا ہرگز
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books