aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taale"
پھر صبا سایۂ شاخ گل کے تلےکوئی قصہ سناتی رہی رات بھر
ان چراغوں کے تلے ایسے اندھیرے کیوں ہےتم بھی رہ جاؤ گے حیران ذرا دیکھ تو لو
دیکھے ہیں ہم نے دور کئی اب خبر نہیںپاؤں تلے زمین ہے یا آسمان ہے
اک شام کے سائے تلے بیٹھے رہے وہ دیر تکآنکھوں سے کی باتیں بہت منہ سے کہا کچھ بھی نہیں
میں اپنے پاؤں تلے روندتا ہوں سائے کوبدن مرا ہی سہی دوپہر نہ بھائے مجھے
میں جب سو جاؤں ان آنکھوں پہ اپنے ہونٹ رکھ دینایقیں آ جائے گا پلکوں تلے بھی دل دھڑکتا ہے
دریا بند کیا ہے کوزے میں تہذیبؔاک چابی سے سارے تالے کھولے ہیں
بہت سے بند تالے کھل رہے ہیںترے سب خط اکٹھا کر رہا ہوں
دل کا وہ حال ہوا ہے غم دوراں کے تلےجیسے اک لاش چٹانوں میں دبا دی جائے
دیکھو وہ بھی ہیں جو سب کہہ سکتے تھےدیکھو ان کے منہ پر تالے اب بھی ہیں
ان کے قدموں تلے فلک اور میںصرف پہنائی فلک دیکھوں
کبھی رکا نہیں کوئی مقام صحرا میںکہ ٹیلے پاؤں تلے سے سرکتے رہتے ہیں
دل کو خدا کی یاد تلے بھی دبا چکاکم بخت پھر بھی چین نہ پائے تو کیا کروں
دیواریں چھوٹی ہوتی تھیں لیکن پردہ ہوتا تھاتالے کی ایجاد سے پہلے صرف بھروسہ ہوتا تھا
بچھتی تھیں جس کی راہ میں پھولوں کی چادریںاب اس کی خاک گھاس کے پیروں تلے بھی دیکھ
پہرے بٹھا دیے گئے ہر بات پر مریدانتوں تلے زبان میں رکھا گیا مجھے
طاق میں بیٹھا ہوا بوڑھا کبوتر رو دیاجس میں ڈیرا تھا اسی مسجد میں تالے پڑ گئے
یہ جو ہے ریت کا ٹیلہ مرے قدموں کے تلےکوئی دم میں مرے اوپر بھی تو ہو سکتا ہے
شاد و خوش طالع کوئی ہوگا کسو کو چاہ کرمیں تو کلفت میں رہا جب سے مجھے الفت ہوئی
حاصل ہے کیا سواے ترائی کے دہر میںاٹھ آسماں تلے سے کہ شبنم بہت ہے یاں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books