aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taariiKHo.n"
پتھر کا دل پانی پانی زنداں کی تاریخوں پرآج تلک رہ رہ کر چیخیں اٹھتی ہیں دیواروں سے
تاریخوں میں گزرے ماضی کی صورتاہل جنوں کے نقش پا مل جاتے ہیں
آپ نے زہر بجھی تیغیں کھائیں اور آپتاریخوں کی سطروں میں تریاق ہوئے
دیواروں پر ٹنگے کلنڈر خستہ ہیںتاریخوں میں ایک نشانی ہوتی ہے
اے بنی آدم ہاتھوں پہ ہاتھوں کو دھرے خاموش نہ بیٹھآنا ہے گر تجھ کو تو تاریخوں کے صفحات میں آ
تاریخ کی آنکھوں میں دھواں ہو گئے خود ہیتم کو تو کوئی گھر بھی جلانا نہیں آتا
آخر ہیں کون لوگ جو بخشے ہی جائیں گےتاریخ کے حرام سے توبہ کیے بغیر
جھوٹ ہے سب تاریخ ہمیشہ اپنے کو دہراتی ہےاچھا میرا خواب جوانی تھوڑا سا دہرائے تو
صرف تاریخ بتانے کے لیے زندہ ہوںاب مرا گھر میں بھی ہونا ہے کلنڈر ہونا
ایک تاریخ مقرر پہ تو ہر ماہ ملےجیسے دفتر میں کسی شخص کو تنخواہ ملے
اک طور دہ صدی تھا جو بے طور ہو گیااب جنتری بجائیے تاریخ گائیے
تاریخ میں محل بھی ہے حاکم بھی تخت بھیگمنام جو ہوئے ہیں وہ لشکر تلاش کر
آئے تاریخ عشق میں سو بارموت کے دور درمیانی بھی
تاریکیوں کو آگ لگے اور دیا جلےیہ رات بین کرتی رہے اور دیا جلے
یہ جبر بھی دیکھا ہے تاریخ کی نظروں نےلمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی
جب ڈوبتا چلا میں تاریکیوں کی تہ میںتہ میں تھا اک دریچہ اور اس میں آسماں تھا
تاریخ کربلائے سخن! دیکھنا کہ میںخون جگر سے لکھ کے ورق چھوڑ جاؤں گا
دے رہے ہیں تمہیں تو لوگ رفاقت کا فریبان کی تاریخ پڑھو گے تو دہل جاؤ گے
رات آئی اور پھر تاریخ کو دہرا گئییوں ہوا اک خواب تو دیکھا مگر دیکھا ہوا
کبھی لہو سے بھی تاریخ لکھنی پڑتی ہےہر ایک معرکہ باتوں سے سر نہیں ہوتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books