aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taash"
تم میری دنیا میں بالکل ایسے ہوتاش میں جیسے حکم کا اکا ہوتا ہے
زندگی تاش کے پتوں کی طرح ہے میریاور پتوں کو بہرحال بکھر جانا ہے
یہ سچ ہے اپنی قسمت کوئی کیسے دیکھ سکتا ہےمگر میں تاش کے پتے اٹھا کر دیکھ لیتا ہوں
دنیا بھی جیسے تاش کے پتوں کا کھیل ہےجوکر کے ساتھ رہتی ہے رانی ہی کیوں نہ ہو
آ جا کہ یار پان کے کھوکھے پہ جمع ہیںسگریٹ چھپا کے ہاتھ میں اور تاش جیب
نیا کم خواب کا لہنگا جھمکتے تاش کی انگیاکچیں تصویر سی جن پہ لگا گوٹا کناری ہے
بناؤ تاج محل کے بجائے تاش محلتمام عمر محبت کرو گراؤ بناؤ
دو چار داؤں کھیل کے وہ سرد پڑ گیااب کیا کرو گے تاش کے پتوں کو پھیٹ کے
کھیل پھر ان کے بنا کھیل نہ رہ پائے گاضد نہ کر تاش کے پتے مجھے واپس کر دے
پھر غزل کہنی ہے ہم کو اور ہمتاش کے پتوں میں غلطاں ہیں بہت
دیر سے ٹھہرا ہوا تھا تاش کے مینار ساایک پتا پھر اچانک ہل گیا تو کیا کہوں
تاش کا موباف چوٹی میں مقرر چاہئےچاندنی سے اور ہی ہوتا ہے جوبن رات کا
جو گرا دے گا مجھے تاش کے پتوں کی طرحمیری تعمیر میں تجھ سا کوئی پتھر ہوگا
آدمی تاش کے پتے ہیں ترے ہاتھوں میںاے خدا تو بھی تو ہے شعبدہ گر کی صورت
دیکھنا ہیں کھیلنے والوں کی چابک دستیاںتاش کا پتا سہی میرا ہنر تیرا ہنر
وہ ہم پیالہ بھی تھا خواجہ تاش بھی کاوشؔجو بات بات پہ تردید کرنے والا تھا
اگر تجھے عشق تاش کا کھیل لگ رہا ہےتو لے میں اپنے تمام پتے الٹ رہا ہوں
کھیلا کئے یہ تاش میں رویا کیا لہوچارہ گروں کے فیض سے جینا محال ہے
مجھ دوانے کی نظر میں اے پریتاش اور کمخاب ہے کملی طرح
جیون کیا تھا تاش کے پتوں کی بازی تھیشاہ مگر کب میرے حصے میں آیا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books