aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tasadduq-e-jigar"
ہم دل فدا کریں کہ تصدق جگر کریںجو بھی کہیں حضور وہی عمر بھر کریں
مرگ جگرؔ پہ کیوں تری آنکھیں ہیں اشک ریزاک سانحہ سہی مگر اتنا اہم نہیں
اسی کائنات میں اے جگرؔ کوئی انقلاب اٹھے گا پھرکہ بلند ہو کے بھی آدمی ابھی خواہشوں کا غلام ہے
غزل سے اے جگرؔ اندازہ کر میری طبیعت کاغزل میں کیفیت کچھ روح کی محسوس ہوتی ہے
عشق میں قدر خستگی کی امیداے جگرؔ ہوش کی دوا کیجے
لب تھرتھرا کے رہ گئے لیکن وہ اے جگرؔجاتے ہوئے نگاہ ملا کر چلے گئے
ہے تمنا کسی سے ملنے کیموت تو اے جگرؔ بہانا ہے
ایک دل ہے اور طوفان حوادث اے جگرؔایک شیشہ ہے کہ ہر پتھر سے ٹکراتا ہوں میں
اک پل بھی رہ سکے نہ اکیلے ہم اے جگرؔنکلے جو بھیڑ سے تو خیالوں میں گھر گئے
ملتی نہیں ہے لذت درد جگر مجھےبھولی ہوئی نہ ہو نگہ فتنہ گر مجھے
ترے دل کے ٹوٹنے پر ہے کسی کو ناز کیا کیاتجھے اے جگرؔ مبارک یہ شکست فاتحانہ
میرا کمال شعر بس اتنا ہے اے جگرؔوہ مجھ پہ چھا گئے میں زمانے پہ چھا گیا
اشکوں سے کبھی سوز جگر کم نہیں ہوتایہ آگ تو پانی سے بجھائی نہیں جاتی
دعویٰ کیا تھا ضبط محبت کا اے جگرؔظالم نے بات بات پہ تڑپا دیا مجھے
کیا بتاؤں مآل شوق جگرؔآہ قائم مرے حواس نہیں
سنائے تھے لب نے سے کسی نے جو نغمےلب جگرؔ سے مکرر سنائے جاتے ہیں
اشک پیہم جگرؔ نہیں تھمتےراہ پر چشم تر نہیں آتی
پھر وہی بیتابیٔ دل ہے جگرؔپھر کسی کی یاد تڑپانے لگی
جگر بنتا نہیں کچھ کرتے دھرتےکہ بالکل جیسے ہم بے دست و پا ہیں
خون جگر کا حاصل اک شعر تر کی صورتاپنا ہی عکس جس میں اپنا ہے رنگ بھرنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books