aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tasarruf"
وہ کون ہے جو مجھ پہ تأسف نہیں کرتاپر میرا جگر دیکھ کہ میں اف نہیں کرتا
کیا تصرف ہے ترے حسن کا اللہ اللہجلوے آنکھوں سے اتر کر دل و جاں تک پہنچے
نگاہ ڈال دی جس پر وہ ہو گیا اندھانظر نے رنگ تصرف دکھائے ہیں کیا کیا
تصرف وحشیوں میں ہے تصور ہاۓ مجنوں کاسواد چشم آہو عکس خال روئے لیلا ہے
جانا نہیں کچھ جز غزل آ کر کے جہاں میںکل میرے تصرف میں یہی قطعہ زمیں تھا
نہ جانے رت کا تصرف تھا یا نظر کا فریبکلی وہی تھی مگر رنگ جھلملائے بہت
ایک وہ جن کے تصرف میں ہیں سب مے خانےایک ہم جن کے لیے درد تہ جام نہیں
آوے جو تصرف میں مرے مے کدہ ساقیاک دم میں خموں کے خمیں انعام کروں میں
کوئی اقلیم نہیں میرے تصرف میں مگرمجھ کو آتا ہے بہت فرماں روا ہو جانا
زندگی میرے تصرف میں تھی وہ کیا کرتامیری بنیاد میں طوفان تھا تم جانتے تھے
گنج پنہاں ہیں تصرف میں بنی آدم کےکان سے لعل یہ دریا سے گہر لیتا ہے
یہ تو جلووں کا تصرف ہے تمہارے ورنہانجمن مطلع انوار کہاں تھی پہلے
پارسا خواب سبھی اس کے تصرف میں رہےرات بھی ہو گئی بدکار کہاں جاؤں میں
دیکھوں تو کہاں تک وہ تلطف نہیں کرتاآرے سے اگر چیرے تو میں اف نہیں کرتا
کوئی نادر خزینہ ہے مرے دست تصرف میںجھپٹنے کو در و دیوار سے بازو نکلتے ہیں
میں انگلیوں کے تصرف میں روشنی رکھ دوںبدن کے زاویے یا رب مذاق کرتے ہیں
آئے گا پھر چمن پہ تصرف کا وقت بھیپہلے قفس کی آب و ہوا دیکھتے چلیں
یہ کائنات تصرف میں تھی رہے جب تکنظر بلند مری فیصلے اٹل میرے
ہمارے دن پہ زمانے کا جو تصرف ہوہماری رات ہے اور ہم تمہارے شام کے بعد
رنج کو مجھ پہ جو تصرف ہےایسا لگتا ہے بات گھر کی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books