aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tat"
جانتا ہوں ثواب طاعت و زہدپر طبیعت ادھر نہیں آتی
سچ کہتے ہیں شیخ اکبرؔ ہے طاعت حق لازمہاں ترک مے و شاہد یہ ان کی بزرگی ہے
اب تک دل خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیںیہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ
شام ہی سے دکان دید ہے بندنہیں نقصان تک دکان میں کیا
گرنے والی ان تعمیروں میں بھی ایک سلیقہ تھاتم اینٹوں کی پوچھ رہے ہو مٹی تک ہموار گری
ثواب و طاعت و تقویٰ فضیلت و القابپڑے ہوئے تھے کہیں میں نشے سے مل رہا تھا
چھٹے نہ دامن طاعت بھی وقت مے نوشیپیو تو سجدۂ الفت میں سر جھکا کے پیو
وہ ٹاٹ کی قبا تھی کہ کاغذ کا پیرہنجیسا بھی مل گیا ہمیں ویسا پہن لیا
خود سے جھوٹ کہاں تک بولیںتھوڑی سی خفت ہوتی ہے
ترے جمال حقیقت کی تاب ہی نہ ہوئیہزار بار نگہ کی مگر کبھی نہ ہوئی
طاعت نہیں ہے وہ کہ جو ہو بے حضور قلباے شیخ کیا دھرا ہے رکوع و سجود میں
ہائے وہ آنکھیں ٹاٹ کو تکتے ہی بجھ گئیںہائے وہ دل کہ جانب مخمل نہیں گیا
بلندی دیر تک کس شخص کے حصے میں رہتی ہےبہت اونچی عمارت ہر گھڑی خطرے میں رہتی ہے
طاعت میں تا رہے نہ مے و انگبیں کی لاگدوزخ میں ڈال دو کوئی لے کر بہشت کو
پیاسے پیاسے نیناں اس کے جانے پگلی چاہے کیاتٹ پر جب بھی جاوے سوچے ندیا بھر لوں چھاگل میں
شکوہ کروں میں کب تک اس اپنے مہرباں کاالقصہ رفتہ رفتہ دشمن ہوا ہے جاں کا
جبر سے طاعت یزداں بھی ہے بار خاطرپیار سے عادت خدمات بھی ہو جاتی ہے
کعبہ رو محراب ابرو اے امیرؔاپنی طاعت اپنا ایماں اور ہے
گنگا کے پانیوں سا پوتر کہیں جسےآنکھوں کے تٹ پہ تیرتا ہے جو گیا بدن
اللہ کی راہ اب تک ہے کھلی آثار و نشاں سب قائم ہیںاللہ کے بندوں نے لیکن اس راہ میں چلنا چھوڑ دیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books