aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ulajhne"
اس رینگتی حیات کا کب تک اٹھائیں باربیمار اب الجھنے لگے ہیں طبیب سے
عمر بھر اپنے گریباں سے الجھنے والےتو مجھے میرے ہی سائے سے ڈراتا کیا ہے
موج در موج الجھنے کی ہوس بے معنیڈوبتا ہو تو سہارا نہیں دیکھا جاتا
ابھی سے برف الجھنے لگی ہے بالوں سےابھی تو قرض مہ و سال بھی اتارا نہیں
یوں بر سر پیکار ہوں میں خود سے مسلسلاب اس سے الجھنے کی بھی فرصت نہیں ہوتی
ہوا شاخوں میں رکنے اور الجھنے کو ہے اس لمحےگزرتے بادلوں میں چاند حائل ہونے والا ہے
رشتوں کے جب تار الجھنے لگتے ہیںآپس میں گھر بار الجھنے لگتے ہیں
ہجر کو شوق مداوا ہی سمجھ کر جی لیںزندگی تجھ سے الجھنے کا تو یارا ہی نہ ہو
تو نے مٹی سے الجھنے کا نتیجہ دیکھاڈال دی میرے بدن نے تری تلوار پہ خاک
آؤ تجدید وفا پھر سے کریں ہم ورنہبات کچھ اور الجھ جائے گی سلجھانے سے
الجھنے کے لئے سو الجھنیں ہیںبس اپنے آپ سے الجھا نہ جائے
دیتی ہے طول بلبل کیا نالہ و فغاں کودل کے الجھنے سے ہیں یہ عاشقوں کی پھٹ پھٹ
میری راہوں میں جو کانٹے ہیں تو کیوں پھول ملیںمیرے دامن کو الجھنے دو چھڑایا نہ کرو
مصور سے الجھنے کی سزا ہےہمیں تصویر میں رہنا پڑے گا
مہ جبینوں کی اداؤں سے الجھ بیٹھا ہوںاس کا مطلب ہے بلاؤں سے الجھ بیٹھا ہوں
بپھری موجوں سے الجھنے کا سلیقہ ہے اگریہ سمندر کبھی پایاب بھی ہو سکتا ہے
دل کو آنکھوں سے الجھنے نہیں دیتا عامیؔورنہ دریا سے سمندر بھی گزر سکتا ہے
سمجھ میں آ گیا تیری نگاہوں کے الجھنے پربھری محفل میں سب کا ہم کو حیراں دیکھتے رہنا
ٹھہری ہوئی فضا میں الجھنے لگا تھا دمہم نے ہوا کا گیت سنا اور چل پڑے
تجھے تو دوسروں سے بھی الجھنے میں تکلف تھامجھے تو دیکھ اپنے آپ سے الجھا ہوا تھا میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books