aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "uqaabii"
عقابی زور خوش فہمی میں اکثر ٹوٹ جاتا ہےہوائیں گھیر لیتی ہیں تو شہپر ٹوٹ جاتا ہے
تیرے ورثے پہ ہیں غاصب کی عقابی نظریںغفلتوں سے نہیں رہتے یہ جواہر باقی
دوست آدم خور چڑیوں سے ابھی ہے واسطہکیا کروں گا جب کبوتر بھی عقابی ہو گئے
نوچ ڈالیں گی تجھے تیز عقابی نظریںدختر شرم لپیٹے ہوئے چادر رکھنا
دبوچ لیتا ہے الفاظ اور معانی کونظر عقابی ہے اونچی اڑان رکھتا ہے
سرزد ہم سے بے ادبی تو وحشت میں بھی کم ہی ہوئیکوسوں اس کی اور گئے پر سجدہ ہر ہر گام کیا
آہٹ عقب سے آئی اور آگے نکل گئیجو پہلے دیکھنا تھا وہ اب دیکھتا ہوں میں
بادہ گردان عجم وہ عربی میری شرابمرے ساغر سے جھجکتے ہیں مے آشام ابھی
وہ جو مجھ میں ایک اکائی تھی وہ نہ جڑ سکییہی ریزہ ریزہ جو کام تھے مجھے کھا گئے
عقاب کو تھی غرض فاختہ پکڑنے سےجو گر گئی تو یوں ہی نیم جان چھوڑ گیا
تندیٔ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقابیہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے
عظمتیں سب تری خدائی کیحیثیت کیا مری اکائی کی
نظر بہ نقص گدایاں کمال بے ادبی ہےکہ خار خشک کو بھی دعواۓ چمن نسبی ہے
ذرا سی کرگسوں کو آب و دانہ کی جو شہہ ملیعقاب سے خطاب کی ادا ہی اور ہو گئی
تجھ کو محمد عربی کی قسم ہے اورمولا علی کی شاہ خراسان کی قسم
نہ چینی و عربی وہ نہ رومی و شامیسما سکا نہ دو عالم میں مرد آفاقی
عالم کثرت نہاں ہے اس اکائی میں سلیمؔخود میں خود کو جمع کیجے اور کئی بن جائیے
ان کے قدموں پہ نہ رکھ سر کے ہے یہ بے ادبیپائے نازک تو سر آنکھوں پہ لئے جاتے ہیں
رند خراب نوش کی بے ادبی تو دیکھیےنیت مے کشی نہ کی ہاتھ میں جام لے لیا
مری اکائی کو اظہار کا وسیلہ دےمری نظر کو مرے دل کو امتحان میں لا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books