aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "uryaanii"
آنچ آتی ہے ترے جسم کی عریانی سےپیرہن ہے کہ سلگتی ہوئی شب ہے کوئی
خوش لباسی ہے بڑی چیز مگر کیا کیجئےکام اس پل ہے ترے جسم کی عریانی سے
صوفیہ تم سے ملاقات کروں گا اک روزکسی سیارے کی جلتی ہوئی عریانی میں
بس چلے تو اپنی عریانی کو اس سے ڈھانپ لوںنیلی چادر سی تنی ہے جو کھلے میدان پر
نیند میں کھلتے ہوئے خواب کی عریانی پرمیں نے بوسہ دیا مہتاب کی پیشانی پر
دیکھ کر در پردہ گرم دامن افشانی مجھےکر گئی وابستۂ تن میری عریانی مجھے
رہی نفرت ہمیشہ داغ عریانی کو پھائے سےہوا جب قطع جامہ پر ہمارے پیرہن بگڑا
چاک کی خواہش اگر وحشت بہ عریانی کرےصبح کے مانند زخم دل گریبانی کرے
جنوں کی دستگیری کس سے ہو گر ہو نہ عریانیگریباں چاک کا حق ہو گیا ہے میری گردن پر
تن کو ڈھانپے ہوئے پھرتے ہیں سبھی لوگ یہاںشرم آتی ہے کسے سوچ کی عریانی سے
جیسے رنگوں کی بخیلی بھی ہنر ہو اظہرؔغور سے دیکھیے تصویر کی عریانی کو
شکر ہے رہ گیا پردہ مری عریانی کاخاک کوچے کی ترے بن گئی چادر مجھ کو
چاک کرتے ہیں گریباں اس فراوانی سے ہمروز خلعت پاتے ہیں دربار عریانی سے ہم
اک زمانے تک بدن بے خواب بے آداب تھےپھر اچانک اپنی عریانی کا اندازہ ہوا
آنکھ جھک جاتی ہے جب بند قبا کھلتے ہیںتجھ میں اٹھتے ہوئے خورشید کی عریانی ہے
وہ جو لڑکی ہے نا کپڑے نہیں چھوٹے اس کےدیکھنے والے تری آنکھ میں عریانی ہے
خامشی عریانیٔ مفہوم کا تابش کدہگفتگو معشوق کو ملبوس پہنانے کا نام
ہوا سے بھی زیادہ تیز تھی رفتار عریانیمگر پھر بھی مری خواہش تھی تیری اوڑھنی بڑھتی
عریانی تن ہے یہ بہ از خلعت شاہیہم کو یہ ترے عشق میں سامان ہے موجود
میں بدن کو درد کے ملبوس پہناتا رہاروح تک پھیلی ہوئی ملتی ہے عریانی مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books