aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zadan"
خوش حال بھی ہو سکتا ہوں میں چشم زدن میںمیرے لیے اس جسم کا سونا ہی بہت ہے
نہ دے فرصت دم زدن او زمانےنئے سے نیا تیر مارے چلا چل
دل نے اک چشم زدن میں ہی کیا ہے وہ کامجس پہ دنیائے خرد دنگ رہی ہے برسوں
زبان مرحلۂ مدح پیش ہے کچھ بولمجال حرف زدن ہی نہیں ہے کیا بولوں
بنیاد جمانے میں جن کی کیا کچھ نہ بہا تھا خون جگراے وا اسفا ان محلوں کا اک چشم زدن میں ڈھ جانا
اڑ چلا اور بھی وہ رشک پری زاداں سےبن گئے حسن کے پرواز کو شہپر گیسو
نہیں ہے دہر میں یار اے دم زدن ثاقبؔبس ایک سانس میں طے ماجرائے ہستی ہے
تھا جہاں یہ کچھ عیاں واں انقلاب دور سےیک مژہ برہم زدن میں کچھ نہ تھا ویرانہ تھا
بس ایک چشم زدن میں گزر گئی دنیابڑے جتن تھے اسی عمر یک نفس کے لیے
مخبری میری ہوئی چشم زدن میں کیسیقصر دل ہی میں سارا تھا کہ مسمار ہوا
چشم زدن میں ڈھ جائے سب نفرت کی دیواربزم وفا میں چھیڑو یارو ایسا کوئی راگ
ختم ہے شب چہرۂ مشرق سے اٹھتی ہے نقابدم زدن میں روشنی ہی روشنی ہو جائے گی
دیدار ان کا چشم زدن میں ہوا تو ہےتقدیر سے وہ آئی ہے ساعت کبھی کبھی
خانہ زادان خرد کچھ تو کریں راہبرییہ جنوں جانے کدھر لے کے گیا ہے مجھ کو
تمام عمر کے آنسو اسے بجھا نہ سکےجو دل سے تا بہ جگر دم زدن میں آگ لگی
نکلی زبان شمع سے کیا بات رات کوسنتے ہی جس کو بزم میں پروانہ جل گیا
جوں اشک سر مژگاں ہم پھر نہ نظر آئےاز بس کہ یہاں وقفہ اک چشم زدن کا تھا
اے کیف ان کی مست نگاہوں میں چھپ کے آاے درد دم زدن میں ہو میرے جگر سے دور
شادیانے بج رہے ہیں آج جس جا نازؔ کلدم زدن میں دیکھ لینا کیا سماں ہو جائے گا
پیڑ پر بیٹھے پرندوں پر گماں پتوں کا تھادم زدن میں آنکھ سے اوجھل وہ منظر ہو گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books