aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jhapkii"
کتابیں جھانکتی ہیں بند الماری کے شیشوں سےبڑی حسرت سے تکتی ہیںمہینوں اب ملاقاتیں نہیں ہوتیںجو شامیں ان کی صحبت میں کٹا کرتی تھیں' اب اکثرگزر جاتی ہیں کمپیوٹر کے پردوں پربڑی بے چین رہتی ہیں کتابیںانہیں اب نیند میں چلنے کی عادت ہو گئی ہےبڑی حسرت سے تکتی ہیںجو قدریں وہ سناتی تھیںکہ جن کے سیل کبھی مرتے نہیں تھےوہ قدریں اب نظر آتی نہیں گھر میںجو رشتے وہ سناتی تھیںوہ سارے ادھڑے ادھڑے ہیں
وہ کب کے آئے بھی اور گئے بھی نظر میں اب تک سما رہے ہیںیہ چل رہے ہیں، وہ پھر رہے ہیں، یہ آ رہے ہیں وہ جا رہے ہیںوہی قیامت ہے قد بالا وہی ہے صورت، وہی سراپالبوں کو جنبش، نگہ کو لرزش، کھڑے ہیں اور مسکرا رہے ہیںوہی لطافت، وہی نزاکت، وہی تبسم، وہی ترنممیں نقش حرماں بنا ہوا تھا وہ نقش حیرت بنا رہے ہیںخرام رنگیں، نظام رنگیں، کلام رنگیں، پیام رنگیںقدم قدم پر، روش روش پر نئے نئے گل کھلا رہے ہیںشباب رنگیں، جمال رنگیں، وہ سر سے پا تک تمام رنگیںتمام رنگیں بنے ہوئے ہیں، تمام رنگیں بنا رہے ہیںتمام رعنائیوں کے مظہر، تمام رنگینیوں کے منظرسنبھل سنبھل کر سمٹ سمٹ کر سب ایک مرکز پر آ رہے ہیںبہار رنگ و شباب ہی کیا ستارہ و ماہتاب ہی کیاتمام ہستی جھکی ہوئی ہے، جدھر وہ نظریں جھکا رہے ہیںطیور سرشار ساغر مل ہلاک تنویر لالہ و گلسب اپنی اپنی دھنوں میں مل کر عجب عجب گیت گا رہے ہیںشراب آنکھوں سے ڈھل رہی ہے، نظر سے مستی ابل رہی ہےچھلک رہی ہے اچھل رہی ہے، پئے ہوئے ہیں پلا رہے ہیںخود اپنے نشے میں جھومتے ہیں، وہ اپنا منہ آپ چومتے ہیںخراب مستی بنے ہوئے ہیں، ہلاک مستی بنا رہے ہیںفضا سے نشہ برس رہا ہے، دماغ پھولوں میں بس رہا ہےوہ کون ہے جو ترس رہا ہے؟ سبھی کو میکش پلا رہے ہیںزمین نشہ، زمان نشہ، جہان نشہ، مکان نشہمکان کیا؟ لا مکان نشہ، ڈبو رہے ہیں پلا رہے ہیںوہ روئے رنگیں و موجۂ یم، کہ جیسے دامان گل پہ شبنمیہ گرمیٔ حسن کا ہے عالم، عرق عرق میں نہا رہے ہیںیہ مست بلبل بہک رہے ہیں، قریب عارض چہک رہے ہےگلوں کی چھاتی دھڑک رہی ہے، وہ دست رنگیں بڑھا رہے ہیںیہ موج و دریا، یہ ریگ و صحرا یہ غنچہ و گل، یہ ماہ و انجمذرا جو وہ مسکرا دیئے ہیں وہ سب کے سب مسکرا رہے ہیںفضا یہ نغموں سے بھر گئی ہے کہ موج دریا ٹھہر گئی ہےسکوت نغمہ بنا ہوا ہے، وہ جیسے کچھ گنگنا رہے ہیںاب آگے جو کچھ بھی ہو مقدر، رہے گا لیکن یہ نقش دل پرہم ان کا دامن پکڑ رہے ہیں، وہ اپنا دامن چھڑا رہے ہیںیہ اشک جو بہہ رہے ہیں پیہم، اگرچہ سب ہیں یہ حاصل غممگر یہ معلوم ہو رہا ہے، کہ یہ بھی کچھ مسکرا رہے ہیںذرا جو دم بھر کو آنکھ جھپکی، یہ دیکھتا ہوں نئی تجلیطلسم صورت مٹا رہے ہیں، جمال معنی بنا رہے ہیںخوشی سے لبریز شش جہت ہے، زبان پر شور تہنیت ہےیہ وقت وہ ہے جگرؔ کے دل کو وہ اپنے دل سے ملا رہے ہیں
یہ اندھیری رات یہ ساری فضا سوئی ہوئیپتی پتی منظر خاموش میں کھوئی ہوئیموجزن ہے بحر ظلمت تیرگی کا جوش ہےشام ہی سے آج قندیل فلک خاموش ہےچند تارے ہیں بھی تو بے نور پتھرائے ہوئےجیسے باسی ہار میں ہوں پھول کمہلائے ہوئےکھپ گیا ہے یوں گھٹا میں چاندنی کا صاف رنگجس طرح مایوسیوں میں دب کے رہ جائے امنگامڈی ہے کالی گھٹا دنیا ڈبونے کے لئےیا چلی ہے بال کھولے رانڈ رونے کے لئےجتنی ہے گنجان بستی اتنی ہی ویران ہےہر گلی خاموش ہے ہر راستہ سنسان ہےاک مکاں سے بھی مکیں کی کچھ خبر ملتی نہیںچلمنیں اٹھتی نہیں زنجیر در ہلتی نہیںسو رہے ہیں مست و بے خود گھر کے کل پیر و جواںہو گئی ہیں بند حسن و عشق میں سرگوشیاںہاں مگر اک سمت اک گوشے میں کوئی نوحہ گرلے رہی ہے کروٹوں پر کروٹیں دل تھام کردل سنبھلتا ہی نہیں ہے سینۂ صد چاک میںپھول سا چہرہ اٹا ہے بیوگی کی خاک میںاڑ چلی ہے رنگ رخ بن کر حیات مستعارہو رہا ہے قلب مردہ میں جوانی کا فشارحسرتیں دم توڑتی ہیں یاس کی آغوش میںسیکڑوں شکوے مچلتے ہیں لب خاموش میںعمر آمادہ نہیں مردہ پرستی کے لئےبار ہے یہ زندہ میت دوش ہستی کے لئےچاہتی ہے لاکھ قابو دل پہ پاتی ہی نہیںہائے رے ظالم جوانی بس میں آتی ہی نہیںتھرتھرا کر گرتی ہے جب سونے بستر پر نظرلے کے اک کروٹ پٹک دیتی ہے وہ تکیہ پہ سرجب کھنک اٹھتی ہیں سوتی لڑکیوں کی چوڑیاںآہ بن کر اٹھنے لگتا ہے کلیجہ سے دھواںہو گئی بیوہ کی خاطر نیند بھی جیسے حراممختصر سا عہد وصلت دے گیا سوز دوامدوپہر کی چھاؤں دور شادمانی ہو گیاپیاس بھی بجھنے نہ پائی ختم پانی ہو گیالے رہی ہے کروٹوں پر کروٹیں با اضطرارآگ میں پارہ ہے یا بستر پہ جسم بے قرارپڑ گئی اک آہ کر کے رو کے اٹھ بیٹھی کبھیانگلیوں میں لے کے زلف خم بہ خم اینٹھی کبھیآ کے ہونٹوں پر کبھی مایوس آہیں تھم گئیںاور کبھی سونی کلائی پر نگاہیں جم گئیںاتنی دنیا میں کہیں اپنی جگہ پاتی نہیںیاس اس حد کی کہ شوہر کی بھی یاد آتی نہیںآ رہے ہیں یاد پیہم ساس نندوں کے سلوکپھٹ رہا ہے غم سے سینہ اٹھ رہی ہے دل میں ہوکاپنی ماں بہنوں کا بھی آنکھیں چرانا یاد ہےایسی دنیا میں کسی کا چھوڑ جانا یاد ہےباغباں تو قبر میں ہے کون اب دیکھے بہارخود اسی کو تیر اس کے کرنے والے ہیں شکارجب نظر آتا نہیں دیتا کوئی بیکس کا ساتھزہر کی شیشی کی جانب خودبخود بڑھتا ہے ہاتھدل تڑپ کر کہہ رہا ہے جلد اس دنیا کو چھوڑچوڑیاں توڑیں تو پھر زنجیر ہستی کو بھی توڑدم اگر نکلا تو کھوئی زندگی مل جائے گییہ نہیں تو خیر تنہا قبر ہی مل جائے گیواں تجھے ذلت کی نظروں سے نہ دیکھے گا کوئیچاہے ہنسنا چاہے رونا پھر نہ روکے گا کوئیواں سب اہل درد ہیں سب صاحب انصاف ہیںرہبر آگے جا چکا راہیں بھی تیری صاف ہیںدل انہیں باتوں میں الجھا تھا کہ دم گھبرا گیاہاتھ لے کر زہر کی شیشی لبوں تک آ گیاتلملاتی آنکھ جھپکاتی جھجکتی ہانپتیپی گئی کل زہر آخر تھرتھراتی کانپتیموت نے جھٹکا دیا کل عضو ڈھیلے ہو گئےسانس اکھڑی، نبض ڈوبی، ہونٹ نیلے ہو گئےآنکھ جھپکی اشک ٹپکا ہچکی آئی کھو گئیموت کی آغوش میں اک آہ بھر کر سو گئیاور کر اک آہ سلگے ہند کی رسموں کا داماے جوانا مرگ بیوہ تجھ پہ کیفیؔ کا سلام
جہاں در پر کھڑے چھتنار گولر پرروپہلی چمپئی اور کاسنی پریاں اترتی تھیںکبھی قرآن پڑھتے پڑھتے ہم گولر کی پریوں کے تصور میںذرا سا رحل پر بس ایک جھپکی لے کےپریوں سے گلے مل کےپلٹ آتے تھے واپس مولوی صاحب کی قمچی سے
روح لبوں تک آ کر سوچے کیسے چھوڑوں قریۂ جاںیوسف قصر شہی میں بھی کب بھولا کنعاں کی گلیاںموت قریب آئی تو دنیا کتنی مقدس لگتی ہےکاہش دل بھی خواہش دل ہے آفت جاں بھی راحت جاںمیری وحشت کو تو بہت تھی گوشۂ چشم یار کی سیریوں تو عدم میں وسعت ہوگی عرش بہ عرش کراں بہ کراںغنچے اب تک رنگ بھرے ہیں اب تک ہونٹ امنگ بھرےٹوٹی پھوٹی قبروں سے ہیں پتھرائی آنکھیں نگراںصرف اک نگہ گرم سے ٹوٹیں شعلوں میں پروان چڑھیںہائے یہ نازک نازک رشتے ہائے یہ بزم شیشہ گراںدشت و دمن میں کوہ کمر میں بکھرے ہوئے ہیں پھول ہی پھولروئے نگار گیتی پر ہیں ثبت مرے بوسوں کے نشاںآنکھ کی اک جھپکی میں بیتا کتنے برس کا قرب جمالعشق کے اک پل میں گزرے ہیں کتنے قرن کتنی صدیاںساری دنیا میرا کعبہ سب انساں میرے محبوبدشمن بھی دو ایک تھے لیکن دشمن بھی تو تھے انساںدرد حیات کہیں اب جا کر بننے لگا تھا حسن حیاتکس کو خبر تھی محو رہے گی قطع سفر میں عمر رواںجنت کی یخ بستگیوں کو گرمائے گا اس کا خیالصبح ابد تک جمی رہے یہ انجمن آتش نفساں
راہ چلتے ہوئے اک موڑ پہ دور از امیدآنکھ جھپکی تو مرے سامنے وہ شوخ پری پیکر تھا
سارا گھر جب سو جاتا ہےوہ گھر میں داخل ہوتا ہےسوتے بچوں کے پیروں کےپیار بھرے بوسے لیتا ہےبیوی کے نازک ہونٹوں کواپنے گالوں سے چھوتا ہےپھر اپنے بستر پر جا کرسونے کی کوشش کرتا ہےجانے کب جھپکی آتی ہےجانے کب وہ سو جاتا ہےدیکھ کے کوئی خواب بھیانکسوتے سوتے چونک اٹھتا ہےرات رات بھر تاریکی میںجانے کیا سوچا کرتا
دیر سے جھیل کی آنکھ جھپکینہ سہمے ہوئے پر کہیں پھڑ پھڑائےنہ کلیاں ہی چٹکیںنہ پتے ہلےہر گھنا پیڑ نروان کی آس میں گم ہےسوکھی ہوئی ٹہنیاں سب صلیبیں ہیںہر غار جیسے کسی جبرئیل امیں کے لیے ہےکیلاش چپ چاپ ہےگونج ہی گونجبے لفظ و معنی فقط ایک گونج
اک ستاروں سے بھری خواب سی مہکار سی راتلان میں بکھری ہوئی چاند کی بیکل کرنیںوقت ساکن تھا یا لمحہ تھا کوئی ٹھہرا ہواذہن میں سمٹی ہوئی سوچ ابھرنے سی لگیآنکھ جھپکی تو میں کیا دیکھتی ہوںوسعت شب پہ وہ چھایا ہوا تنہا تنہامجھ کو اپنا سا لگامیری جانب کسی بڑھتے ہوئے اک سائے نےمجھ کو چونکا سا دیامیرے اور چاند کے مابین وہ حائل سا ہواپیار آنکھوں میں بہت خواب سجائے اس نےاور کچھ یاد نہیں رسم محبت کی مجھےپھر اسی لمحے مرے ذہن کے اک گوشے میںایک انجانے سے احساس نے انگڑائی لیملنے والے کے بچھڑنے کی گھڑی باقی ہےان رسومات کی اک اور کڑی باقی ہےاور ایسا ہی ہواپھر وہی چاند وہی میں ہوں وہی درد کی رات
ابھی ابھی ہی تو سپنے میں یوں لگا مجھ کوبلا رہی ہے کوئی ان سنی صدا مجھ کومٹھاس اوڑھ کے دھیمی سی گنگناہٹ کینہ جانے زیر لب آواز کہہ گئی ہے کیاہنوز گوش بر آواز ہے دل حیراںکسی کی بات ادھوری ہی رہ گئی ہے کیاجھڑی تھی نیند کی ٹہنی سے جو صدا کی کلیخود آگہی کے تموج میں بہہ گئی ہے کیاعجب نہیں کہ تصور سے کوئی پرچھائیںنکل کے اندھی گپھاؤں کی سمت لپکی ہوعجب نہیں کہ نم آلود شب کی چوکھٹ پرسمے کی موج تنفس نے آنکھ جھپکی ہوعجب نہیں کہ سلگتے سکوت کی رو میںکہیں سے نرم سی آہٹ کی بوند ٹپکی ہوعجب نہیں کہ کسی ادھ کھلے شگوفے نےہوا کے اونگھتے جھونکے کی پیٹھ تھپکی ہونقوش پا میں کسی خوش خرام نے شایدصدائے پا کا رسیلا سا عکس چھوڑا ہوفلک سے ٹوٹ کے شاید کسی ستارے نےسکوت شب کے حسیں آئنہ کو توڑا ہوطلسم یاد نے شاید ترستے کانوں میںکسی کی سیم گوں سانسوں کا رس نچوڑا ہوعجب نہیں کہ مرے ذہن کے کواڑوں سےکسی بھٹکتی صدا نے سر اپنا چھوڑا ہو
ایک دنصحن کی پیل گوں دھوپ میںآہنی چارپائی پہ لیٹے ہوئےایک جھپکی سی آئیتو میں سو گیامیرے چہرے پہبارش کی اک بوند نےگر کے دستک دی:بابا چلو،اپنے کمرے کے اندرسمے ہو گیا
اک پل جو دیکھیے تو دیوار پر چڑھے ہیںجھپکی پلک تو دیکھو دوڑیں لگا رہے ہیں
دست شفقت کٹا اور ہوا میں معلق ہواآنکھ جھپکی تو پلکوں پہ ٹھہری ہوئی خواہشیں دھول میں اٹ گئیںشہر بینا کی سڑکوں پہ نا بینا چلنے لگےایک نادیدہ تلوار دل میں اترنے لگیپاؤں کی دھول زنجیر بن کر چھنکنے لگی اور قدم سبز رو خاک سے خوف کھانے لگےذہن میں اجنبی سرزمیں کے خیالات آنے لگےسارے نا بینا اک دوسرے کا سہارا بنےسر پہ کانٹوں بھرا تاج اور ہاتھ میں موتیے کی چھڑی تھام کردور سے آنے والی صدا کے تعاقب میں یوں چل پڑےجیسے ان کا مسیحا اسی سمت ہوجیسے ان کے مسیحا کی آنکھوں میں صرف ان کی تصویر ہوجیسے ان کے خیالوں میں کھلتی زمیں ان کی جاگیر ہو
آنکھ غفلت میں نہ جھپکی کبھی سر سید کیزیست بیدار ہمیشہ رہی سر سید کیاے فلک پھر ہمیں لوٹا دے وہ مرد آہنقوم کو پھر ہے ضرورت اسی سر سید کیآگے جب کوئی نہیں ہم کو بڑھانے والاکیوں نہ محسوس کریں ہم کمی سر سید کیآج ہر بزم میں ملتے ہیں علی گڑھ کے سپوتدل سے کرتے ہوئے پیغمبری سر سید کیدعوت فکر و عمل آج بھی دیتی ہے جلیلؔہر مسافر کے لیے رہبری سر سید کی
سرگزشت نوحہ گر ہے زندگیداستان اشک تر ہے زندگیکیا اڑے گی وادیٔ امید میںطائر بے بال و پر ہے زندگیآنکھ جھپکی ہو گیا قصہ تمامآہ کتنی مختصر ہے زندگیپی کے بہکے کیوں نہ احساس وجودساغر جادو اثر ہے زندگیابتدائے زندگانی ہے اجلانتہائے درد سر ہے زندگیزندگی ہے رنج و غم کی داستاںدرد دل سوز جگر ہے زندگیزیب گلشن منحصر ہے خار پردرد دل پر منحصر ہے زندگیجی رہا ہے تو بھی اے منظرؔ مگرایک ہی انداز پر ہے زندگی
دلیل صبح روشن ہے ستاروں کی تنک تابیافق سے آفتاب ابھرا گیا دور گراں خوابیعروق مردۂ مشرق میں خون زندگی دوڑاسمجھ سکتے نہیں اس راز کو سینا و فارابیمسلماں کو مسلماں کر دیا طوفان مغرب نےتلاطم ہائے دریا ہی سے ہے گوہر کی سیرابیعطا مومن کو پھر درگاہ حق سے ہونے والا ہےشکوہ ترکمانی ذہن ہندی نطق اعرابیاثر کچھ خواب کا غنچوں میں باقی ہے تو اے بلبلنوا را تلخ ترمی زن چو ذوق نغمہ کم یابیتڑپ صحن چمن میں آشیاں میں شاخساروں میںجدا پارے سے ہو سکتی نہیں تقدیر سیمابیوہ چشم پاک ہیں کیوں زینت بر گستواں دیکھےنظر آتی ہے جس کو مرد غازی کی جگر تابیضمیر لالہ میں روشن چراغ آرزو کر دےچمن کے ذرے ذرے کو شہید جستجو کر دےسرشک چشم مسلم میں ہے نیساں کا اثر پیداخلیل اللہ کے دریا میں ہوں گے پھر گہر پیداکتاب ملت بیضا کی پھر شیرازہ بندی ہےیہ شاخ ہاشمی کرنے کو ہے پھر برگ و بر پیداربود آں ترک شیرازی دل تبریز و کابل راصبا کرتی ہے بوئے گل سے اپنا ہم سفر پیدااگر عثمانیوں پر کوہ غم ٹوٹا تو کیا غم ہےکہ خون صد ہزار انجم سے ہوتی ہے سحر پیداجہاں بانی سے ہے دشوار تر کار جہاں بینیجگر خوں ہو تو چشم دل میں ہوتی ہے نظر پیداہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہےبڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدانوا پیرا ہو اے بلبل کہ ہو تیرے ترنم سےکبوتر کے تن نازک میں شاہیں کا جگر پیداترے سینے میں ہے پوشیدہ راز زندگی کہہ دےمسلماں سے حدیث سوز و ساز زندگی کہہ دےخدائے لم یزل کا دست قدرت تو زباں تو ہےیقیں پیدا کر اے غافل کہ مغلوب گماں تو ہےپرے ہے چرخ نیلی فام سے منزل مسلماں کیستارے جس کی گرد راہ ہوں وہ کارواں تو ہےمکاں فانی مکیں فانی ازل تیرا ابد تیراخدا کا آخری پیغام ہے تو جاوداں تو ہےحنا بند عروس لالہ ہے خون جگر تیراتری نسبت براہیمی ہے معمار جہاں تو ہےتری فطرت امیں ہے ممکنات زندگانی کیجہاں کے جوہر مضمر کا گویا امتحاں تو ہےجہان آب و گل سے عالم جاوید کی خاطرنبوت ساتھ جس کو لے گئی وہ ارمغاں تو ہےیہ نکتہ سر گزشت ملت بیضا سے ہے پیداکہ اقوام زمین ایشیا کا پاسباں تو ہےسبق پھر پڑھ صداقت کا عدالت کا شجاعت کالیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کایہی مقصود فطرت ہے یہی رمز مسلمانیاخوت کی جہانگیری محبت کی فراوانیبتان رنگ و خوں کو توڑ کر ملت میں گم ہو جانہ تورانی رہے باقی نہ ایرانی نہ افغانیمیان شاخساراں صحبت مرغ چمن کب تکترے بازو میں ہے پرواز شاہین قہستانیگماں آباد ہستی میں یقیں مرد مسلماں کابیاباں کی شب تاریک میں قندیل رہبانیمٹایا قیصر و کسریٰ کے استبداد کو جس نےوہ کیا تھا زور حیدر فقر بوذر صدق سلمانیہوئے احرار ملت جادہ پیما کس تجمل سےتماشائی شگاف در سے ہیں صدیوں کے زندانیثبات زندگی ایمان محکم سے ہے دنیا میںکہ المانی سے بھی پایندہ تر نکلا ہے تورانیجب اس انگارۂ خاکی میں ہوتا ہے یقیں پیداتو کر لیتا ہے یہ بال و پر روح الامیں پیداغلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریںجو ہو ذوق یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریںکوئی اندازہ کر سکتا ہے اس کے زور بازو کانگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریںولایت پادشاہی علم اشیا کی جہانگیرییہ سب کیا ہیں فقط اک نکتۂ ایماں کی تفسیریںبراہیمی نظر پیدا مگر مشکل سے ہوتی ہےہوس چھپ چھپ کے سینوں میں بنا لیتی ہے تصویریںتمیز بندہ و آقا فساد آدمیت ہےحذر اے چیرہ دستاں سخت ہیں فطرت کی تعزیریںحقیقت ایک ہے ہر شے کی خاکی ہو کہ نوری ہولہو خورشید کا ٹپکے اگر ذرے کا دل چیریںیقیں محکم عمل پیہم محبت فاتح عالمجہاد زندگانی میں ہیں یہ مردوں کی شمشیریںچہ باید مرد را طبع بلندے مشرب نابےدل گرمے نگاہ پاک بینے جان بیتابےعقابی شان سے جھپٹے تھے جو بے بال و پر نکلےستارے شام کے خون شفق میں ڈوب کر نکلےہوئے مدفون دریا زیر دریا تیرنے والےطمانچے موج کے کھاتے تھے جو بن کر گہر نکلےغبار رہ گزر ہیں کیمیا پر ناز تھا جن کوجبینیں خاک پر رکھتے تھے جو اکسیر گر نکلےہمارا نرم رو قاصد پیام زندگی لایاخبر دیتی تھیں جن کو بجلیاں وہ بے خبر نکلےحرم رسوا ہوا پیر حرم کی کم نگاہی سےجوانان تتاری کس قدر صاحب نظر نکلےزمیں سے نوریان آسماں پرواز کہتے تھےیہ خاکی زندہ تر پایندہ تر تابندہ تر نکلےجہاں میں اہل ایماں صورت خورشید جیتے ہیںادھر ڈوبے ادھر نکلے ادھر ڈوبے ادھر نکلےیقیں افراد کا سرمایۂ تعمیر ملت ہےیہی قوت ہے جو صورت گر تقدیر ملت ہےتو راز کن فکاں ہے اپنی آنکھوں پر عیاں ہو جاخودی کا رازداں ہو جا خدا کا ترجماں ہو جاہوس نے کر دیا ہے ٹکڑے ٹکڑے نوع انساں کواخوت کا بیاں ہو جا محبت کی زباں ہو جایہ ہندی وہ خراسانی یہ افغانی وہ تورانیتو اے شرمندۂ ساحل اچھل کر بے کراں ہو جاغبار آلودۂ رنگ و نسب ہیں بال و پر تیرےتو اے مرغ حرم اڑنے سے پہلے پرفشاں ہو جاخودی میں ڈوب جا غافل یہ سر زندگانی ہےنکل کر حلقۂ شام و سحر سے جاوداں ہو جامصاف زندگی میں سیرت فولاد پیدا کرشبستان محبت میں حریر و پرنیاں ہو جاگزر جا بن کے سیل تند رو کوہ و بیاباں سےگلستاں راہ میں آئے تو جوئے نغمہ خواں ہو جاترے علم و محبت کی نہیں ہے انتہا کوئینہیں ہے تجھ سے بڑھ کر ساز فطرت میں نوا کوئیابھی تک آدمی صید زبون شہریاری ہےقیامت ہے کہ انساں نوع انساں کا شکاری ہےنظر کو خیرہ کرتی ہے چمک تہذیب حاضر کییہ صناعی مگر جھوٹے نگوں کی ریزہ کاری ہےوہ حکمت ناز تھا جس پر خرد مندان مغرب کوہوس کے پنجۂ خونیں میں تیغ کارزاری ہےتدبر کی فسوں کاری سے محکم ہو نہیں سکتاجہاں میں جس تمدن کی بنا سرمایہ داری ہےعمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھییہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہےخروش آموز بلبل ہو گرہ غنچے کی وا کر دےکہ تو اس گلستاں کے واسطے باد بہاری ہےپھر اٹھی ایشیا کے دل سے چنگاری محبت کیزمیں جولاں گہہ اطلس قبایان تتاری ہےبیا پیدا خریدا راست جان نا توانے راپس از مدت گزار افتاد برما کاروانے رابیا ساقی نوائے مرغ زار از شاخسار آمدبہار آمد نگار آمد نگار آمد قرار آمدکشید ابر بہاری خیمہ اندر وادی و صحراصدائے آبشاراں از فراز کوہسار آمدسرت گردم توہم قانون پیشیں ساز دہ ساقیکہ خیل نغمہ پردازاں قطار اندر قطار آمدکنار از زاہداں برگیر و بیباکانہ ساغر کشپس از مدت ازیں شاخ کہن بانگ ہزار آمدبہ مشتاقاں حدیث خواجۂ بدرو حنین آورتصرف ہائے پنہانش بچشم آشکار آمددگر شاخ خلیل از خون ما نمناک می گرددببازار محبت نقد ما کامل عیار آمدسر خاک شہیرے برگ ہائے لالہ می پاشمکہ خونش بانہال ملت ما سازگار آمدبیا تا گل بفیشانیم و مے در ساغر اندازیمفلک را سقف بشگافیم و طرح دیگر اندازیم
جہاں زاد میں آج تیری گلی میںیہاں رات کی سرد گوں تیرگی میںترے در کے آگے کھڑا ہوںسر و مو پریشاںدریچے سے وہ قاف کی سی طلسمی نگاہیںمجھے آج پھر جھانکتی ہیںزمانہ، جہاں زاد وہ چاک ہے جس پہ مینا و جام و سبواور فانوس و گلداںکے مانند بنتے بگڑتے ہیں انساںمیں انساں ہوں لیکنیہ نو سال جو غم کے قالب میں گزرے!حسن کوزہ گر آج اک تودۂ خاک ہے جسممیں نم کا اثر تک نہیں ہےجہاں زاد بازار میں صبح عطار یوسفکی دکان پر تیری آنکھیںپھر اک بار کچھ کہہ گئی ہیںان آنکھوں کی تابندہ شوخیسے اٹھی ہے پھر تودۂ خاک میں نم کی ہلکی سی لرزشیہی شاید اس خاک کو گل بنا دے!
دنیا میں پادشہ ہے سو ہے وہ بھی آدمیاور مفلس و گدا ہے سو ہے وہ بھی آدمیزردار بے نوا ہے سو ہے وہ بھی آدمینعمت جو کھا رہا ہے سو ہے وہ بھی آدمیٹکڑے چبا رہا ہے سو ہے وہ بھی آدمیابدال، قطب و غوث، ولی آدمی ہوئےمنکر بھی آدمی ہوئے اور کفر کے بھرےکیا کیا کرشمے کشف و کرامات کے لیےحتٰی کہ اپنے زہد و ریاضت کے زور سےخالق سے جا ملا ہے سو ہے وہ بھی آدمیفرعون نے کیا تھا جو دعویٰ خدائی کاشداد بھی بہشت بنا کر ہوا خدانمرود بھی خدا ہی کہاتا تھا برملایہ بات ہے سمجھنے کی آگے کہوں میں کیایاں تک جو ہو چکا ہے سو ہے وہ بھی آدمیکل آدمی کا حسن و قبح میں ہے یاں ظہورشیطاں بھی آدمی ہے جو کرتا ہے مکر و زوراور ہادی رہنما ہے سو ہے وہ بھی آدمیمسجد بھی آدمی نے بنائی ہے یاں میاںبنتے ہیں آدمی ہی امام اور خطبہ خواںپڑھتے ہیں آدمی ہی قرآن اور نمازیاںاور آدمی ہی ان کی چراتے ہیں جوتیاںجو ان کو تاڑتا ہے سو ہے وہ بھی آدمییاں آدمی پہ جان کو وارے ہے آدمیاور آدمی پہ تیغ کو مارے ہے آدمیپگڑی بھی آدمی کی اتارے ہے آدمیچلا کے آدمی کو پکارے ہے آدمیاور سن کے دوڑتا ہے سو ہے وہ بھی آدمیچلتا ہے آدمی ہی مسافر ہو لے کے مالاور آدمی ہی مارے ہے پھانسی گلے میں ڈالیاں آدمی ہی صید ہے اور آدمی ہی جالسچا بھی آدمی ہی نکلتا ہے میرے لالاور جھوٹ کا بھرا ہے سو ہے وہ بھی آدمییاں آدمی ہی شادی ہے اور آدمی بیاہقاضی وکیل آدمی اور آدمی گواہتاشے بجاتے آدمی چلتے ہیں خواہ مخواہدوڑے ہیں آدمی ہی تو مشعل جلا کے راہاور بیاہنے چڑھا ہے سو ہے وہ بھی آدمییاں آدمی نقیب ہو بولے ہے بار باراور آدمی ہی پیادے ہیں اور آدمی سوارحقہ صراحی جوتیاں دوڑیں بغل میں مارکاندھے پہ رکھ کے پالکی ہیں دوڑتے کہاراور اس میں جو پڑا ہے سو ہے وہ بھی آدمیبیٹھے ہیں آدمی ہی دکانیں لگا لگااور آدمی ہی پھرتے ہیں رکھ سر پہ خونچاکہتا ہے کوئی لو کوئی کہتا ہے لا رے لاکس کس طرح کی بیچیں ہیں چیزیں بنا بنااور مول لے رہا ہے سو ہے وہ آدمیطبلے مجیرے دائرے سارنگیاں بجاگاتے ہیں آدمی ہی ہر اک طرح جا بجارنڈی بھی آدمی ہی نچاتے ہیں گت لگااور آدمی ہی ناچے ہیں اور دیکھ پھر مزاجو ناچ دیکھتا ہے سو ہے وہ بھی آدمییاں آدمی ہی لعل و جواہر میں بے بہااور آدمی ہی خاک سے بد تر ہے ہو گیاکالا بھی آدمی ہے کہ الٹا ہے جوں تواگورا بھی آدمی ہے کہ ٹکڑا ہے چاند سابد شکل بد نما ہے سو ہے وہ بھی آدمیاک آدمی ہیں جن کے یہ کچھ زرق برق ہیںروپے کے جن کے پاؤں ہیں سونے کے فرق ہیںجھمکے تمام غرب سے لے تا بہ شرق ہیںکم خواب تاش شال دو شالوں میں غرق ہیںاور چیتھڑوں لگا ہے سو ہے وہ بھی آدمیحیراں ہوں یارو دیکھو تو کیا یہ سوانگ ہےاور آدمی ہی چور ہے اور آپی تھانگ ہےہے چھینا جھپٹی اور بانگ تانگ ہےدیکھا تو آدمی ہی یہاں مثل رانگ ہےفولاد سے گڑھا ہے سو ہے وہ بھی آدمیمرنے میں آدمی ہی کفن کرتے ہیں تیارنہلا دھلا اٹھاتے ہیں کاندھے پہ کر سوارکلمہ بھی پڑھتے جاتے ہیں روتے ہیں زارزارسب آدمی ہی کرتے ہیں مردے کے کاروباراور وہ جو مر گیا ہے سو ہے وہ بھی آدمیاشراف اور کمینے سے لے شاہ تا وزیریہ آدمی ہی کرتے ہیں سب کار دل پذیریاں آدمی مرید ہے اور آدمی ہی پیراچھا بھی آدمی ہی کہاتا ہے اے نظیرؔاور سب میں جو برا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
کب لوٹ جھپٹ سے ہستی کیدوکانیں خالی ہوتی ہیںیاں پربت پربت ہیرے ہیںیاں ساگر ساگر موتی ہیں
اے مری ہم رقص مجھ کو تھام لےعہد پارینہ کا میں انساں نہیںبندگی سے اس در و دیوار کیہو چکی ہیں خواہشیں بے سوز و رنگ و ناتواںجسم سے تیرے لپٹ سکتا تو ہوںزندگی پر میں جھپٹ سکتا نہیں!اس لیے اب تھام لےاے حسین و اجنبی عورت مجھے اب تھام لے!
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books