Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ابلیس پر اشعار

گیا شیطان مارا ایک سجدے کے نہ کرنے میں

اگر لاکھوں برس سجدے میں سر مارا تو کیا مارا

شیخ ابراہیم ذوقؔ

جو مجھ میں چھپا میرا گلا گھونٹ رہا ہے

یا وہ کوئی ابلیس ہے یا میرا خدا ہے

فہمیدہ ریاض

بہت شرمندہ ہوں ابلیس سے میں

خطا میری سزا اس کو ملی ہے

شہزاد احمد

کھلا یہ آدم و ابلیس کے فسانے سے

کہ یہ جہان بنا ہے فریب کھانے سے

افتخار احمد صدیقی

کتنی دشوار ہے پیران حرم کی منزل

اس طرف فتنۂ ابلیس ادھر رب جلیل

اسرار الحق مجاز

جو منہ دکھائی کی رسموں پہ ہے مصر ابلیس

چھپیں گی حضرت حوا کی بیٹیاں کب تک

اکبر الہ آبادی

سر اپنا اٹھا سکتا نہیں کوئی بھی ابلیس

مل جائے اگر فقر کی تلوار مجھے بھی

محمد مستحسن جامی

ہمسائے میں شیطان بھی رہتا ہے خدا بھی

جنت بھی میسر ہے جہنم کی ہوا بھی

عمران عامی

ابلیس بھی رکھ لیتے ہیں جب نام فرشتے

میں کیوں نہ کہوں مجھ سے بھی ہیں خام فرشتے

شہزاد احمد

اللہ کو پامردی مومن پہ بھروسہ

ابلیس کو یورپ کی مشینوں کا سہارا

علامہ اقبال

ابلیس خندہ زن ہے مذاہب کی لاش پر

پیغمبران دہر کی پیغمبری کی خیر

ساحر لدھیانوی

ابلیس تو پسند نہیں ہے ہمیں مگر

تیری سوال کرنے کی جرأت پسند ہے

امیر امام

کہہ رہا ابلیس اب شیطان سے

فکر فردا چھین اس انسان سے

اشک الماس

تو نہ کرنا مغربی متوالیوں کی ریس دیکھ

گھات میں تیری لگا ہے فتنۂ ابلیس دیکھ

بولیے