Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Arman Ahmad's Photo'

ارمان احمد

1998 | دلی, انڈیا

ارمان احمد کے اشعار

جانتی پہچانتی ہے در ہمارا

ڈھونڈ لیتی ہے اداسی گھر ہمارا

آپ کو خود کی نظر لگ جائے گی

آئنے سے فاصلہ رکھا کرو

دل لینا ہے کام تمہاری آنکھوں کا

کچھ رکھ دوں میں نام تمہاری آنکھوں کا

اڑنے والے گرے ہیں زمیں پر سبھی

دیر تک آسماں میں رہا کون ہے

رات دن بدلے غم نہیں بدلے

سال بدلا ہے ہم نہیں بدلے

دوستی مضبوط ہوتی جائے گی

دوستوں کے کام آنا چاہیئے

Recitation

بولیے