محی الدین وارث کے اشعار
ان کو سر پہ بٹھانا لازم ہے
جن کے قدموں کے نیچے جنت ہو
کھلونے والے کی دنیا عجیب دنیا ہے
جو ایک ٹوٹ گیا دوسرا بناتا ہے
تری کچھ آج رنگت سانولی معلوم ہوتی ہے
کوئی تو آہ سینے میں دبی معلوم ہوتی ہے
کچھ وصل کے آداب ہیں کچھ عشق کی رسمیں
دریا سے گلے ملنے سمندر نہیں جاتا