ظفر عجمی
غزل 8
اشعار 10
یہ الگ بات کہ وہ دل سے کسی اور کا تھا
بات تو اس نے ہماری بھی بظاہر رکھی
- 
                                                            شیئر کیجیے
 - غزل دیکھیے
 
بجا ہے زندگی سے ہم بہت رہے ناراض
مگر بتاؤ خفا تم سے بھی کبھو ہوئے ہیں
- 
                                                            شیئر کیجیے
 - غزل دیکھیے
 
کسی کے راستے کی خاک میں پڑے ہیں ظفرؔ
متاع عمر یہی عاجزی نکلتی ہے
- 
                                                            شیئر کیجیے
 - غزل دیکھیے
 
نا خدا چھوڑ گئے بیچ بھنور میں تو ظفرؔ
ایک تنکے کے سہارے نے کہا بسم اللہ
- 
                                                            شیئر کیجیے
 - غزل دیکھیے
 
سب بڑے زعم سے آئے تھے نئے صورت گر
سب کے دامن سے وہی خواب پرانے نکلے
- 
                                                            شیئر کیجیے
 - غزل دیکھیے