aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "koshish"
وہ ہمیں بھول گیا ہو تو عجب کیا ہے فرازؔہم نے بھی میل ملاقات کی کوشش نہیں کی
میں جس کوشش سے اس کو بھول جانے میں لگا ہوںزیادہ بھی اگر لگ جائے تو ہفتہ لگے گا
گانٹھ اگر لگ جائے تو پھر رشتے ہوں یا ڈوریلاکھ کریں کوشش کھلنے میں وقت تو لگتا ہے
وہ اپنا جسم سارا سونپ دینا میری آنکھوں کومری پڑھنے کی کوشش آپ کا اخبار ہو جانا
کوشش بھی کر امید بھی رکھ راستہ بھی چنپھر اس کے بعد تھوڑا مقدر تلاش کر
پھول نے ٹہنی سے اڑنے کی کوشش کیاک طائر کا دل رکھنے کی کوشش کی
روکے دنیا میں ہے یوں ترک ہوس کی کوششجس طرح اپنے ہی سائے سے گریزاں ہونا
میری اک چھوٹی سی کوشش تجھ کو پانے کے لیےبن گئی ہے مسئلہ سارے زمانے کے لیے
ہونے لگی ہے جسم میں جنبش تو دیکھیےاس پر کٹے پرندے کی کوشش تو دیکھیے
جہاں سارے ہوا بننے کی کوشش کر رہے تھےوہاں بھی ہم دیا بننے کی کوشش کر رہے تھے
کوشش کے باوجود یہ الزام رہ گیاہر کام میں ہمیشہ کوئی کام رہ گیا
روز وہی اک کوشش زندہ رہنے کیمرنے کی بھی کچھ تیاری کیا کرو
کوشش لازم ہے پیارےآگے جو اس کو منظور
تمام عمر کی کوشش کا بس یہی حاصلکسی کو اپنے مطابق کوئی بنا نہ سکے
ہر سانس اکھڑ جانے کی کوشش میں پریشاںسینے میں کوئی ہے جو گرفتار بہت ہے
ہماری پیاس کو رانی بنا لیںکئی دریا یہ کوشش کر رہے ہیں
کوشش تو بہت کی ہم نے مگر پایا نہ غم ہستی سے مفرویرانئ دل جب حد سے بڑھی گھبرا کے محبت کر بیٹھے
میں نے کوشش کی بہت لیکن کہاں یکجا ہواصفحۂ ہستی کا شیرازہ رہا بکھرا ہوا
لطف آ گیا علویؔواہ خوب کوشش کی
خود کو پہچاننے کی کوشش میںدیر تک آئنہ تکا کرنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books