aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "'zafar'"
کیا سبب تو جو بگڑتا ہے ظفرؔ سے ہر بارخو تری حور شمائل کبھی ایسی تو نہ تھی
کتنا ہے بد نصیب ظفرؔ دفن کے لیےدو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں
جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفرؔآدمی کو صاحب کردار ہونا چاہئے
کسی کو دیکھتا اتنا نہیں حقیقت میںظفرؔ میں اپنی حقیقت کہوں تو کس سے کہوں
جو ہو سکے تو ذرا شہ سوار لوٹ کے آئیںپیادگاں کو ظفر یاب دیکھنے کے لیے
روز معمورۂ دنیا میں خرابی ہے ظفرؔایسی بستی کو تو ویرانہ بنایا ہوتا
ظفرؔ آدمی اس کو نہ جانئے گا وہ ہو کیسا ہی صاحب فہم و ذکاجسے عیش میں یاد خدا نہ رہی جسے طیش میں خوف خدا نہ رہا
آخر ظفرؔ ہوا ہوں منظر سے خود ہی غائباسلوب خاص اپنا میں عام کرتے کرتے
یہاں کسی کو بھی کچھ حسب آرزو نہ ملاکسی کو ہم نہ ملے اور ہم کو تو نہ ملا
ظفرؔ کی خاک میں ہے کس کی حسرت تعمیرخیال و خواب میں کس نے یہ گھر بنایا تھا
میں ظفرؔ تا زندگی بکتا رہا پردیس میںاپنی گھر والی کو اک کنگن دلانے کے لیے
کہیں تو ہیں جو مرے خواب دیکھتے ہیں ظفرؔکوئی تو ہیں جنہیں پیارے نہیں سمجھتا ہوں
میں علیؔ زریون ہوں کافی ہے یہمیں ظفر اقبال کیوں بن جاؤں گا
کب وہ ظاہر ہوگا اور حیران کر دے گا مجھےجتنی بھی مشکل میں ہوں آسان کر دے گا مجھے
کیا کم ہے کہ وجود کے سناٹے میں ظفرؔاک درد کی صدا ہے کہ زندہ دکھائی دے
گلی گلی مرے ذرے بکھر گئے تھے ظفرؔخبر نہ تھی کہ وہ کس راستے سے گزرے گا
جو ہم پہ شب ہجر میں اس ماہ لقا کےگزرے ہیں ظفرؔ رنج و الم کہہ نہیں سکتے
ظفرؔ سے کہتا ہے مجنوں کہیں درد دل محزوںجو غم سے فرصت اب اک دم ہمیں بھی ہو تمہیں بھی ہو
ویسے رہنے کو تو خوش باش ہی رہتا ہوں ظفرؔسچ جو پوچھیں تو حقیقت میں نہیں رہ سکتا
یہ بھی ممکن ہے کہ اس کار گہہ دل میں ظفرؔکام کوئی کرے اور نام کسی کا لگ جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books