aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",MEaD"
ہر آمر طول دینا چاہتا ہےمقرر ظلم کی میعاد کر کے
ہر گھڑی ایک جدا غم ہے جدائی اس کیغم کی میعاد بھی وہ لے گیا جاتے جاتے
درد کم ہونے لگا آؤ کہ کچھ رات کٹےغم کی میعاد بڑھا جاؤ کہ کچھ رات کٹے
پاؤں میں خاک کی زنجیر بھلی لگنے لگیپھر مری قید کی میعاد بڑھا دی گئی کیا
ابھی میعاد باقی ہے ستم کیمحبت کی سزا ہے اور میں ہوں
اے باد چمن تجھ کو نہ آنا تھا قفس میںتو نے تو مری قید کی میعاد بڑھا دی
عجب کہ صبر کی میعاد بڑھتی جاتی ہےیہ کون لوگ ہیں فریاد کیوں نہیں کرتے
میعاد دوام و ابد اک نیند ہے اس کیہم منتہیٔ جلوۂ جاناں ہیں ابھی سے
ظلم کی کچھ میعاد نہیں ہےداد نہیں فریاد نہیں ہے
ثانیؔ فقط تمہارا لکھا جن خطوط پروہ تو کبھی کے زائد المیعاد ہو گئے
تری میعاد غم پوری ہوئی اے زندگی خوش ہوقفس ٹوٹے نہ ٹوٹے میں تجھے آزاد کرتا ہوں
آئی ہے کاٹ کے میعاد اسیری کی بہارہتکڑی کھل کے گری جاتی ہے دیوانے کی
مختصر ایک تو ویسے ہی نہ تھی قید حیاتاور میعاد بڑھا دی شب تنہائی نے
تمام رشتوں کی میعاد اک مقرر ہےاب اتنی عقل تو آتی ہے تجربات کے ساتھ
میں اذیت کی گپھاؤں میں کراہوں کب تکبے گناہی کی سزا کے لیے میعاد ہے کیا
اسیر جسم ہوں میعاد قید لا معلومیہ کس گناہ کی پاداش ہے خدا معلوم
قید تن سے روح ہے ناشاد کیاچند روزہ عمر کی میعاد کیا
دل اپنا وادئ غربت میں شاید مر رہا جا کرنہ آنے کی بھی اک میعاد ہے کب تک نہیں آتا
ہو نہ احساس اسیری تو رہائی ہے محالایسے قیدی نام تک لیتے نہیں میعاد کا
چمن والو قفس کی قید بے میعاد ہوتی ہےتمہی آؤ تو آ جانا مرا آنا تو کیا ہوگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books