aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",mezU"
فرش پر کاغذ اڑتے پھرتے ہیںمیز پر گرد جمتی جاتی ہے
ہم دو پائے ہیں سو ہمیںمیز پہ جا کر چرنا ہے
تری تصویر، پنکھا، میز، مفلرمرے کمرے میں گردش کر رہے ہیں
میز پر ننھا سا اک کاغذ کا ٹکڑا چھوڑ کرزندگی کی ہر خوشی وہ ناگہانی لے گیا
دبا تھا پھول کوئی میز پوش کے نیچےگرج رہی تھی بہت پیچوان کی خوشبو
سارہ آرائش کا ساماں میز پر سوتا رہااور چہرہ جگمگاتا جاگتا ہنستا لگا
جیسے یہ میز مٹی کا ہاتھی یہ پھولایک کونے میں ہم بھی ہیں رکھے ہوئے
بس اک پیالی ہے میز پر اوروہ منتظر اب مرا نہیں ہے
یہ میز یہ کتاب یہ دیوار اور میںکھڑکی میں زرد پھولوں کا انبار اور میں
کوئی شکوہ نہ شکایت نہ وضاحت کوئیمیز سے بس مری تصویر ہٹا دی اس نے
جاں رہتی ہے پیپر ویٹ کے پھولوں میںورنہ میری میز پہ دنیا رکھی ہے
شیشے کے اک گلاس میں نرگس کے پھول ہیںاک میز پر ہیں چند رسالے پڑے ہوئے
میز قلم قرطاس دریچہ سناٹاکمرا کھڑکی زرد اجالا سناٹا
مہمان آ گیا تھا سو کھانے کی میز پرجلتا ہوا چراغ بجھانا پڑا مجھے
قمقموں کی طرح قہقہے جل بجھےمیز پر چائے کی پیالیاں رہ گئیں
شام ڈھلے اک لان میں سارے بیٹھ کے چائے پیتے تھےمیز ہمارا گھر کا تھا کرسی سرکاری ہوتی تھی
پرانی میز کی کھولی درازیں تو ہنسی آئیکسی کے پیار میں ہم نے چھپا کے کیا کیا رکھا تھا
ٹوٹی میز اور جلی کتابیں رہ جائیں گیڈرون گرے گا امن کی باتیں رہ جائیں گی
دھرنا ہے کہیں تو یہ گراں بارئ خاطرزانو جو نہیں سر کے لئے میز بہت ہے
اس کا خیال دل میں گھڑی دو گھڑی رہےپھر اس کے بعد میز پہ چائے پڑی رہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books