aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "آسودگی"
ترے جلو میں بھی دل کانپ کانپ اٹھتا ہےمرے مزاج کو آسودگی بھی راس نہیں
آسودگی سے دل کے سبھی داغ دھل گئےلیکن وہ کیسے جائے جو شیشے میں بال ہے
باعث آسودگی ہے حشر سامانی مجھےراس آتی ہے بڑی مشکل سے آسانی مجھے
بات ہے کچھ زندہ رہ جانا بھی اپنا آج تکلہر تھی آسودگی کی بھی پریشانی کے ساتھ
کہیں آ جائے میسر تو مقدر تیراورنہ آسودگیٔ دہر کو نایاب سمجھ
ہاں کس کو جستجو ہے نسیم فراغ کیآسودگی کو آگ لگائے ہوئے ہیں ہم
پا گئي آسودگي کوئے محبت ميں وہ خاک مدتوں آوارہ جو حکمت کے صحرائوں ميں تھي
تمہیں دعا بھی ہم آسودگی کی کیسے دیںجو ہم نے دیکھی ہے آسودگی اگر ہے یہی
واں سے نکل کے پھر نہ فراغت ہوئی نصیبآسودگی کی جان تری انجمن میں تھی
کھلتا نہیں کہ ہم میں خزاں دیدہ کون ہےآسودگی کے باب میں رنجیدہ کون ہے
عہد آسودگی جاں میں بھی تھا جاں سے عزیزوہ قلم بھی مرے دشمن کی انا چاہتی ہے
یہ بے یقین سی آسودگی بتاتی ہےکہ ایک قریۂ ویراں مری تلاش میں ہے
دید کی آسودگی میں کون کیسے دیکھتادرمیاں کتنے حجابوں کی تھکن باقی رہی
اپنا مقدر تھا یہی اے منبع آسودگیبس تشنگی بس تشنگی گو پاس تھا دریا ترا
ایک پل آسودگی کا ایک لمحہ عشق کامجھ سے ہم آغوش ہوتے ہی نکھر جائیں گے آپ
ابھی سے شوق کی آزردگی کا رنج نہ کرکہ دل کو تاب خوشی کی نہ تھی ملال کی ہے
دل کو خوش آئی نہیں یہ دولت آسودگیاور کچھ مل جاتی تو یہ کچھ اور زحمت مانگتا
دیکھ کر اہل قلم کو کشتۂ آسودگیخود کو وامقؔ فرض اک نقاد کر لیتے ہیں ہم
منہدم ہوتی ہوئی آبادیوں میں فرصت یک خواب ہوتےہم بھی اپنے خشت زاروں کے لیے آسودگی کا باب ہوتے
بہت ہی پر سکوں نکلے ترے آغوش سے پھر ہمکہ یہ آسودگی آٹھوں پہر ہوتی تو کیا ہوتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books