aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "آسی"
یوں تو ہنستے ہوئے لڑکوں کو بھی غم ہوتا ہےکچی عمروں میں مگر تجربہ کم ہوتا ہے
بہ رنگ نغمہ بکھر جانا چاہتے ہیں ہمکسی کے دل میں اتر جانا چاہتے ہیں ہم
اسی محفل سے میں روتا ہوا آیا ہوں اے آسیؔاشارے میں جہاں لاکھوں مقدر بدلے جاتے ہیں
کبھی بھولے سے بھی اب یاد بھی آتی نہیں جن کیوہی قصے زمانے کو سنانا چاہتے ہیں ہم
ہم اپنے آپ پہ بھی ظاہر کبھی دل کا حال نہیں کرتےچپ رہتے ہیں دکھ سہتے ہیں کوئی رنج و ملال نہیں کرتے
اے جنوں پھر مرے سر پر وہی شامت آئیپھر پھنسا زلفوں میں دل پھر وہی آفت آئی
ان کو دعوائے یوسفی آسیؔخواب میں بھی جو آ نہیں سکتے
جسم پر جان کا جو قرض چلا آتا ہےاب کے فصل آئی تو وہ قرض چکا دینا ہے
ضعف آہوں پر بھی غالب ہو چلا تھا اے اجلتو نہ آتی تو یہ میرا آخری پیغام تھا
جن کی یادیں ہیں ابھی دل میں نشانی کی طرحوہ ہمیں بھول گئے ایک کہانی کی طرح
تجھ سے بچھڑ کے یوں تو بہت جی اداس ہےلیکن یہ لگ رہا ہے کہ تو میرے پاس ہے
ہائے رے آرزوؔ کی بے آسیآپ بے بس تھے رو گئے ہم بھی
مل بھی جاتے ہیں تو کترا کے نکل جاتے ہیںہائے موسم کی طرح دوست بدل جاتے ہیں
عشق کی راہ میں یوں حد سے گزر مت جاناہوں گھڑے کچے تو دریا میں اتر مت جانا
آرزو لے کے کوئی گھر سے نکلتے کیوں ہوپاؤں جلتے ہیں تو پھر آگ پہ چلتے کیوں ہو
سنو یہ غم کی سیہ رات جانے والی ہےابھی اذان کی آواز آنے والی ہے
اپنی ناموس کی آتی ہے حفاظت جن کوجان دے دیتے ہیں دستار نہیں دیتے ہیں
سوا اس کے میں کیا کہوں تم سے آسیؔکہ درویش ہو تم دعا چاہتا ہوں
پھیلتا جاتا ہے نفرت کا دھواں عشق کروبجھ نہ جائے کہیں یہ شعلۂ جاں عشق کرو
یاد آئی طاق بیت اللہ میںبیت ابرو اس بت دل خواہ کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books