aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "آگ"
رہ وفا میں حریف خرام کوئی تو ہوسو اپنے آپ سے آگے نکل کے دیکھتے ہیں
وہ جو تعمیر ہونے والی تھیلگ گئی آگ اس عمارت میں
یا وہ تھے خفا ہم سے یا ہم ہیں خفا ان سےکل ان کا زمانہ تھا آج اپنا زمانا ہے
سوچو تو بڑی چیز ہے تہذیب بدن کیورنہ یہ فقط آگ بجھانے کے لیے ہیں
شعلۂ آہ کو بجلی کی طرح چمکاؤںپر مجھے ڈر ہے کہ وہ دیکھ کے ڈر جائیں گے
سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سےسو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں
عجیب دکھ ہے ہم اس کے ہو کر بھی اس کو چھونے سے ڈر رہے ہیںعجیب دکھ ہے ہمارے حصے کی آگ اوروں میں بٹ رہی ہے
یار ہوا سے کیسے آگ بھڑک اٹھتی ہےلفظ کوئی انگارا کیسے ہو سکتا ہے
شمع جس آگ میں جلتی ہے نمائش کے لیےہم اسی آگ میں گمنام سے جل جاتے ہیں
اس شہر کے بادل تری زلفوں کی طرح ہیںیہ آگ لگاتے ہیں بجھانے نہیں آتے
ملے ہیں یوں تو بہت آؤ اب ملیں یوں بھیکہ روح گرمیٔ انفاس سے پگھل جائے
پرائی آگ پہ روٹی نہیں بناؤں گامیں بھیگ جاؤں گا چھتری نہیں بناؤں گا
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
اپنی محرومیاں چھپاتے ہیںہم غریبوں کی آن بان میں کیا
اے دل شیفتہ میں آگ لگانے والےرنگ لایا ہے یہ لاکھے کا جمانا تیرا
دل جو ہے آگ لگا دوں اس کواور پھر خود ہی ہوا دوں اس کو
میں پھول ہوں تو پھول کو گلدان ہو نصیبمیں آگ ہوں تو آگ بجھا دینی چاہیے
مجھ پہ چھا جاؤ کسی آگ کی صورت جاناںاور مری ذات کو سوکھا ہوا جنگل کر دو
یہ مزہ تھا دل لگی کا کہ برابر آگ لگتینہ تجھے قرار ہوتا نہ مجھے قرار ہوتا
وہ یوں گیا کہ باد صبا یاد آ گئیاحساس تک بھی ہم کو دلا کر نہیں گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books