aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "انصاف"
منصف ہو اگر تم تو کب انصاف کرو گےمجرم ہیں اگر ہم تو سزا کیوں نہیں دیتے
ہر زخم جگر داور محشر سے ہماراانصاف طلب ہے تری بیداد گری کا
گنہ گاروں میں شامل مدعی بھی اور ملزم بھیترا انصاف دیکھا اور عدالت چھوڑ دی ہم نے
ہم سے نہ بولو تم اسے کیا کہتے ہیں بھلاانصاف کیجے پوچھتے ہیں آپ ہی سے ہم
رہے دو دو فرشتے ساتھ اب انصاف کیا ہوگاکسی نے کچھ لکھا ہوگا کسی نے کچھ لکھا ہوگا
عہد انصاف آ رہا ہے منیرؔظلم دائم ہوا نہیں کرتا
خدائی کا انصاف خاموش رہتاسنا ہے کسی کی شفاعت نہ ہوتی
خوب انصاف ہے کہ درجے میںمیں پٹوں اور خطا کرے کوئی
جب کوئی داد وفا چاہنے والا نہ رہاکون انصاف کرے حشر بپا کیسے ہو
اپنے جی میں ذرا تو کر انصافکب سے نامہربان ہے پیارے
ڈرتا ہے زمانے کی نگاہوں سے بھلا کیوںانصاف ترے ساتھ ہے الزام اٹھا لے
کچھ دیر ٹھہر جائیے اے بندۂ انصافہم اپنے گناہوں میں خطا ڈھونڈ رہے ہیں
اپنے انصاف کی زنجیر نہ دیکھو کہ یہاںمفلسی ذہن کی فریاد بھی کب کرتی ہے
کون دیتا ہے محبت کو پرستش کا مقامتم یہ انصاف سے سوچو تو دعا دو ہم کو
ہمارے دیش میں انصاف کی جو دیوی ہےاب آستھا سے اسے زندگی کو تولنا ہے
ہم سا ہو تو سامنے آئے عادل اور انصاف پسنددشمن کو بھی خون رلایا یاروں سے بھی یاری کی
یہ کون سا انصاف ہے اے عرش نشینوبجلی جو تمہاری ہے تو خرمن ہے ہمارا
تمہیں انصاف سے اے حضرت ناصح کہہ دولطف ان باتوں میں آتا ہے کہ ان باتوں میں
تمہارے شہر کا انصاف ہے عجب انصافادھر نگاہ ادھر زندگی بدلتی ہے
واے گر میرا ترا انصاف محشر میں نہ ہواب تلک تو یہ توقع ہے کہ واں ہو جائے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books