aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "انگور"
یہ دور خرد ہے دور جنوں اس دور میں جینا مشکل ہےانگور کی مے کے دھوکے میں زہراب کا پینا مشکل ہے
میں نے انگور کی بیلوں میں تجھے چوم لیاکر دیا اور اضافہ تری حیرانی میں
اب نہ وہ چھت ہے نہ وہ زینہ نہ انگور کی بیلصرف اک اس کو بھلانے کی قسم باقی ہے
کس قدر اے مے! تجھے رسم حجاب آئي پسند پردہ انگور سے نکلي تو مينائوں ميں تھي
صاف دردی کش پیمانۂ جم ہیں ہم لوگوائے وہ بادہ کہ افشردۂ انگور نہیں
چشم ساغر بے سبب ہر دم لہو روتی نہیںمغبچوں سے ساقیا دل پھٹ گیا انگور کا
کچھ زہر نہ تھی شراب انگورکیا چیز حرام ہو گئی ہے
اگر کیف سخن میرا نہال تاک کو پہنچےصراحی شاخ بن جاوے شراب انگور سے ٹپکے
کیا خبر یہ فشردۂ انگورکتنا خوں ہو کے بادہ ہوتا ہے
درد انگور کی بیل تھے پھل گئےغم کشوں کے لیے تلخیاں رہ گئیں
جمع کس دن نہ ہوئے موسم گل میں میکشروز ہنگامہ تہ سایۂ انگور رہا
میں وہ مے کش ہوں نہ رکھوں کبھی بھولے سے قدمکوئی کہہ دے یہ اگر خلد میں انگور نہیں
حقیقت محرم اسرار سے پوچھمزا انگور کا مے خوار سے پوچھ
کشمش سی نازنین تھی شاخ بدن مریچاہت کی آب و تاب سے انگور کر دیا
وقت آخر یاد ہے ساقی کی مہمانی مجھےمرتے مرتے دے دیا انگور کا پانی مجھے
چھلکے ساگر آنکھ نشیلینرگس میں انگور نچوڑے
صد دانۂ تسبیح رکھے ہاتھ میں اپنےچونکے تو جو یک دانۂ انگور ہو اے شیخ
انگور کے یہ باغ لب جو یہ چہچہےہوگا یہیں کہیں پہ ہمارا مزار بھی
کوتاہ قدی کہتی ہے کھٹے ہیں یہ انگورلیکن گہ و بے گاہ لپکتا بھی بہت ہے
نشۂ مے میں کھلی دشمنی دوست مجھےآب انگور نے کی آتش پنہاں پیدا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books