aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "باپ۔"
گھروں کی تربیت کیا آ گئی ٹی وی کے ہاتھوں میںکوئی بچہ اب اپنے باپ کے اوپر نہیں جاتا
باپ لرزاں ہے کہ پہنچی نہیں بارات اب تکاور ہم جولیاں دلہن کو سنوارے جائیں
ہنستے ہوئے ماں باپ کی گالی نہیں کھاتےبچے ہیں تو کیوں شوق سے مٹی نہیں کھاتے
مجھ کو تجربوں نے ہی باپ بن کے پالا ہےسوچتا ہوں کیا لکھوں ولدیت کے خانے میں
فیصلے لمحات کے نسلوں پہ بھاری ہو گئےباپ حاکم تھا مگر بیٹے بھکاری ہو گئے
گھر لوٹ کے روئیں گے ماں باپ اکیلے میںمٹی کے کھلونے بھی سستے نہ تھے میلے میں
رنگ چہرے کا تو کالج نے بھی رکھا قائمرنگ باطن میں مگر باپ سے بیٹا نہ ملا
زندگی باپ کی مانند سزا دیتی ہےرحم دل ماں کی طرح موت بچانے آئی
مجھے ذرا سا برا کہہ دیا تو اس سے کیاوہ اتنی بات پہ ماں باپ سے لڑی ہوئی ہے
باپ بوجھ ڈھوتا تھا کیا جہیز دے پاتااس لئے وہ شہزادی آج تک کنواری ہے
میں وہ میلے میں بھٹکتا ہوا اک بچہ ہوںجس کے ماں باپ کو روتے ہوئے مر جانا ہے
کوئی پڑوسی تنگ ہو چاہے کسی سے جنگ ہوگھر ہے یہ اپنے باپ کا کوئی ہمیں چپائے کیوں
پرانے گھر کو گرایا تو باپ رونے لگاخوشی نے دل سا دکھایا تو باپ رونے لگا
آئی جس روز سے بیٹی پہ جوانی اس کیباپ ہر وقت پریشان نظر آتا ہے
خود مر گیا تھا جن کو بچانے میں پہلے باپاب کے فساد میں وہی بچے نہیں رہے
اس نئے دور نے ماں باپ کا حق چھین لیااپنے بچوں کو نصیحت بھی نہیں کر سکتے
اپنے ماں باپ کو کاندھا بھی نہیں دے پایاجو یہ کہتا تھا انہیں ساری کمائی دوں گا
مرے بچوں کہاں تک باپ کے کاندھوں پہ بیٹھو گےکسی دن فیل اس گاڑی کا انجن ہو بھی سکتا ہے
نمائش باپ کی دولت کی کر کے سوچتا تھا میںکہ شاید امتحان عشق پیسوں سے نکل جائے
خون اپنا بیچ کر آیا ہے اک مجبور باپبیٹیوں کے ہاتھ پر مہندی لگانے کے لئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books