aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بتائے"
ڈوب جاؤں تو کوئی موج نشاں تک نہ بتائےایسی ندی میں اتر جانے کو جی چاہتا ہے
رنج ہوتا ہے تو ایسا کہ بتائے نہ بنےجب کسی اپنے کے باعث کوئی اپنا ٹوٹے
کھلی ہیں آنکھیں مگر بدن ہے تمام پتھرکوئی بتائے میں مر چکا ہوں کہ جی رہا ہوں
مجھے صاف بتائے نگار اگر تو یہ پوچھوں میں رو رو کے خون جگرملے پاؤں سے کس کے ہیں دیدۂ تر کف پا پہ جو رنگ حنا نہ رہا
کوئی بتائے یہ اس کے غرور بے جا کووہ جنگ میں نے لڑی ہی نہیں جو ہاری ہے
دکھی سماج میں آنسو بھرے زمانے میںاسے یہ کون بتائے کہ اشک بار نہ ہو
دل سے ترا خیال نہ جائے تو کیا کروںمیں کیا کروں کوئی نہ بتائے تو کیا کروں
پوچھ سکے تو پوچھے کوئی روٹھ کے جانے والوں سےروشنیوں کو میرے گھر کا رستہ کون بتائے گا
چارہ گری بتائے اگر کچھ علاج ہےدل ٹوٹنے لگے ہیں صدا کے بغیر بھی
وہ آزمودہ کار تو ہے گر ولی نہیںجو کچھ بتائے داغؔ اسے مان جائیے
کوئی تلوار کیا بتائے گیدوش کا اور سر کا قصہ ہے
یہی ہم نوا یہی ہم سخن یہی ہم نشاں یہی ہم وطنمری شاعری ہی بتائے گی مرا نام کیا ہے پتا ہے کیا؟
کوئی بتائے مجھے یہ غیاب ہے کہ حضورسب آشنا ہیں یہاں ایک میں ہوں بیگانہ
قدم رکھے مری خوشبو کہ گھر کو لوٹ آئےکوئی بتائے مجھے کوئے یار کا موسم
دل میں اترے گی تو پوچھے گی جنوں کتنا ہےنوک خنجر ہی بتائے گی کہ خوں کتنا ہے
تیشۂ وقت بتائے کہ تعارف کے لیےکن پہاڑوں کی بلندی پہ کھڑا ہو جاؤں
تجھے کلیمؔ کوئی کیسے خوش کلام کہےجو دن کو رات بتائے سحر کو شام کہے
قرآن کا مفہوم انہیں کون بتائےآنکھوں سے جو چہروں کی تلاوت نہیں کرتے
کسی کو ہوتا نہیں یوں محبتوں کا یقیںچراغ بجھ کے بتائے ہوا ضروری ہے
میری غزلیں اس کے ساتھ بتائے وقت کا حاصل ہیںویسی فصلیں اگ آتی ہیں جیسی بارش ہو جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books