aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بخار"
سنا ہے اس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیںسو ہم بہار پہ الزام دھر کے دیکھتے ہیں
ہے نسیم بہار گرد آلودخاک اڑتی ہے اس مکان میں کیا
ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہیںتم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
مجھے نقل پر بھی اتنا اگر اختیار ہوتاکبھی فیل امتحاں میں نہ میں بار بار ہوتا
ترے جمال حقیقت کی تاب ہی نہ ہوئیہزار بار نگہ کی مگر کبھی نہ ہوئی
غم فراق میں کچھ دیر رو ہی لینے دوبخار کچھ تو دل بے قرار کا نکلے
یہ کسی نے ظلم بھی ہے سنا کہ دی پھانسی لوگوں کو بے گناہوہی کلمہ گویوں کی سمت سے ابھی دل میں ان کے بخار ہے
اسے قریب سے دیکھا تو کچھ شفا پائیکئی برس میں مرے جسم سے بخار گیا
اس نے آ کر ہاتھ ماتھے پر رکھااور منٹوں میں بخار اڑتا ہوا
محبت کے مریضوں کا مداوا ہے ذرا مشکلاترتا ہے صداؔ ان کا بخار آہستہ آہستہ
سورج کی آب زہر ہے رنگوں کی آب کوہے دور تک بخار سا باغوں کے ساتھ ساتھ
جانے کس کو ڈھونڈنے داخل ہوا ہے جسم میںہڈیوں میں راستہ کرتا ہوا پیلا بخار
خار دامن سے الجھتے ہیں بہار آئی ہےچاک کرنے کو کیا گل نے گریباں پیدا
قدح لیے ہوئے گل مثل بادہ خوار آیاخزاں چمن سے گئی موسم بہار آیا
نزدیک آ چکی ہے سواری بہار کیبرگ خزاں رسیدہ گلستاں سے دور ہوں
نہ دعا دے نہ ہی دوا دے بسعشق کا یہ بخار رہنے دے
یہ آگہی کا مرض لا علاج ہے بابابخار اترنے کا ہے یہ نہ زخم بھرنے کا
مریض عشق ابھی بیکلی میں ہے لیکنبخار ایک دن اس کا اتر ہی جائے گا
رونے سے ہجر یار میں تسکین ہو گئیدل کا بخار دیدۂ تر سے نکل گیا
ضبط سے دل نزار رہتا ہےاندرونی بخار رہتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books