aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بد"
یہ رشک ہے کہ وہ ہوتا ہے ہم سخن تم سےوگرنہ خوف بد آموزی عدو کیا ہے
ہمارے دل میں سیل گریہ ہوگااگر با دیدۂ پر نم نہ ہوں گے
کتنا ہے بد نصیب ظفرؔ دفن کے لیےدو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں
سنا ہے اس کے بدن کی تراش ایسی ہےکہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں
تمہارے بس میں اگر ہو تو بھول جاؤ مجھےتمہیں بھلانے میں شاید مجھے زمانہ لگے
میں نظر سے پی رہا تھا تو یہ دل نے بد دعا دیترا ہاتھ زندگی بھر کبھی جام تک نہ پہنچے
کسی طرح جو نہ اس بت نے اعتبار کیامری وفا نے مجھے خوب شرمسار کیا
چلو باد بہاری جا رہی ہےپیا جی کی سواری جا رہی ہے
ہے وہ یک سر سپردگی تو بھلابد حواسی کہاں سے آتی ہے
ہم سے بھی اس بساط پہ کم ہوں گے بد قمارجو چال ہم چلے سو نہایت بری چلے
مرے بچوں میں ساری عادتیں موجود ہیں میریتو پھر ان بد نصیبوں کو نہ کیوں اردو زباں آئی
ہے عجیب شہر کی زندگی نہ سفر رہا نہ قیام ہےکہیں کاروبار سی دوپہر کہیں بد مزاج سی شام ہے
تجھ کو بد عہد و بے وفا کہئےایسے جھوٹے کو اور کیا کہئے
آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھاکشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا
ادھر مشکوک ہے میری صداقتادھر بھی بد گمانی کم نہیں ہے
حسن کہتا تھا چھیڑنے والےچھیڑنا ہی تو بس نہیں چھو بھی
یہ کس مقام پہ لائی ہے میری تنہائیکہ مجھ سے آج کوئی بد گماں نہیں ہوتا
بڑے لوگوں کے اونچے بد نما اور سرد محلوں کوغریب آنکھوں سے تکتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
ہائے لوگوں کی کرم فرمائیاںتہمتیں بد نامیاں رسوائیاں
جو منکر وفا ہو فریب اس پہ کیا چلےکیوں بد گماں ہوں دوست سے دشمن کے باب میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books