aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سمجھوتا"
میں کسی طرح بھی سمجھوتہ نہیں کر سکتایا تو سب کچھ ہی مجھے چاہیے یا کچھ بھی نہیں
جو چاہتی دنیا ہے وہ مجھ سے نہیں ہوگاسمجھوتا کوئی خواب کے بدلے نہیں ہوگا
زمیں نے کر لیا کیا تیرگی سے سمجھوتاخیال چھوڑ چکے کیا چراغ جلنے کا
اندھیرے اور اجالے میں یہ سمجھوتہ ضروری ہےنشانے ہم لگاتے ہیں ٹھکانے تو لگاتا ہے
گماں تو کیا یقیں بھی وسوسوں کی زد میں ہوتا ہےسمجھنا سنگ در کو سنگ در آساں نہیں ہوتا
میں ملوں تلووں سے آنکھیں وہ کہیں سمجھوں گا میںیاد رکھ پھیکا اگر رنگ حنا ہو جائے گا
خود کو کتنا چھوٹا کرنا پڑتا ہےبیٹے سے سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے
بن میں ویراں تھی نظر شہر میں دل روتا ہےزندگی سے یہ مرا دوسرا سمجھوتا ہے
زندگی تجھ سے ہر اک سانس پہ سمجھوتا کروںشوق جینے کا ہے مجھ کو مگر اتنا تو نہیں
اس نے باطل سے نہ تا زیست کیا سمجھوتہدہر میں اس سا کہاں صاحب ایماں یارو
ہجر سے ہجرت تلک ہر دکھ سے سمجھوتا کیابھیڑ میں رہ کے بھی میں نے خود کو تنہا کر دیا
غم سے سمجھوتا کر لیا دل نےاب یہاں سسکیاں نہیں ہوں
سمجھوتہ کر کے وقت سے چپ چاپ بیٹھ جاقاتل سے زندگی کے ابھی خوں بہا نہ مانگ
تم بھی سمجھوتہ کرو اپنی محبت کے لیےمیں نے بھی اس کے لیے خود کو جھکایا ہے بہت
خود سے سمجھوتا کیا ہے زندگی کے نام پراس سے بڑھ کر زندگی کو پیار کر سکتا نہیں
عشق کے ٹوٹے ہوئے رشتوں کا ماتم کیا کریںزندگی آ تجھ سے پھر اک بار سمجھوتا کریں
جب سے حالات سے سمجھوتا کیا ہے جھنجھٹؔمفلسی میرا تماشا نہیں ہونے دیتی
ہوا کشمیر اور پنجاب میں اب تک نہ سمجھوتاادھر یہ کانگڑی مانگے ادھر وہ کانگڑا سمجھے
کسی دن آ کے سمجھوتہ کرا دوہمارا ہم سے جھگڑا بڑھ گیا ہے
کیا سمجھتے ہو یقیں کر لے گی تم کچھ بھی کہوسوچ کر دینا بیاں ہشیار دنیا ہو گئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books