aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سپرد"
سپرد کر کے اسے چاندنی کے ہاتھوں میںمیں اپنے گھر کے اندھیروں کو لوٹ آؤں گی
میرا یہ کام اور کسی کے سپرد ہےخود خواب دیکھنا ابھی آیا نہیں مجھے
کرنا ہی تھا سپرد جو قاتل کو ایک دناس درجہ کیوں امان میں رکھا گیا مجھے
نالے عدم میں چند ہمارے سپرد تھےجو واں نہ کھنچ سکے سو وہ یاں آ کے دم ہوئے
سپرد خاک ہی کرنا تھا مجھ کوتو پھر کاہے کو نہلایا گیا ہوں
ترے سپرد کروں آئنے مقدر کےادھر تو آ مرے خوش رنگ پتھروں والے
کچھ قرض اپنی ذات کے ہو بھی گئے وصولجیسے ترے سپرد تھے ویسے نہیں ہوئے
سپرد کر ہی دیا آتش ہنر کے تو پھرتمام خاک ہی ہو جاؤ کچھ بچاؤ مت
مری زیست اک جنازہ ہے جو راہ وقت میں ہےجو تھکیں گے دن کے کاندھے تو سپرد شام ہوگا
کبھی تیغ تیز سپرد کی کبھی تحفۂ گل تر دیاکسی شاہ زادی کے عشق نے مرا دل ستاروں سے بھر دیا
کیا عجب کار تحیر ہے سپرد نار عشقگھر میں جو تھا بچ گیا اور جو نہیں تھا جل گیا
وہیں مجھ کو سپرد خاک کرناکہ جس خاک بیابانی کا میں ہوں
جھیل کو کر کے ماہتاب سپردعکس پا کر بہل گئے شاید
خورشید مثال شخص کل شاممٹی کے سپرد کر دیا ہے
لمحہ لمحہ وقت کے ہاتھوں کیا خود کو سپردسب گنوا بیٹھا تو پھر فکر زیاں میں نے کیا
خوش ہوں کہ زندگی نے کوئی کام کر دیامجھ کو سپرد گردش ایام کر دیا
سپرد خاک تو کر آئے ماں کو تم اطہرؔغموں کی دھوپ میں سایہ کہاں سے پاؤ گے
سپرد آب یوں ہی تو نہیں کرتا ہوں خاک اپنیعجب مٹی کے گھلنے کا مزا بارش میں رہتا ہے
اب مجھ کو اہتمام سے کیجے سپرد خاکاکتا چکا ہوں جسم کا ملبہ اٹھا کے میں
کی سپرد در بت خانہ اجل نے مری خاککس کو سونپا مجھے ظالم نے خدا کے بدلے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books