aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "عادل"
عاشق تھے شہر میں جو پرانے شراب کےہیں ان کے دل میں وسوسے اب احتساب کے
کیا تھا عہد جب لمحوں میں ہم نےتو ساری عمر ایفا کیوں کریں ہم
بدن پر نئی فصل آنے لگیہوا دل میں خواہش جگانے لگی
مجھے پسند نہیں ایسے کاروبار میں ہوںیہ جبر ہے کہ میں خود اپنے اختیار میں ہوں
بزم میں اہل سخن تقطیع فرماتے رہےاور ہم نے اپنے دل کا بوجھ ہلکا کر دیا
بھول کر بھی نہ پھر ملے گا توجانتا ہوں یہی کرے گا تو
شکر کیا ہے ان پیڑوں نے صبر کی عادت ڈالی ہےاس منظر کو غور سے دیکھو بارش ہونے والی ہے
جیتا ہے صرف تیرے لیے کون مر کے دیکھاک روز میری جان یہ حرکت بھی کر کے دیکھ
معلوم نہیں پھر وہ کہاں چھپ گیا عادلؔسایہ سا کوئی لمس کی سرحد پہ ملا تھا
خواب بھی خواب ہو گئے عادلؔشکل و صورت دکھا کے کاغذ پر
ہونے کو یوں تو شہر میں اپنا مکان تھانفرت کا ریگزار مگر درمیان تھا
تمہی کو دیکھ کر وہ مسکراتا ہے تو حیرت کیااسے ہنسنے کی عادت ہے غلط فہمی میں مت رہنا
سمجھ لو تیرگی دیرینہ ساتھی ہو گئی عادلؔچراغ جاں جلانا جب تمہیں دشوار ہو جائے
وہ آئے تھوڑی دیر رکے اور چلے گئےعادلؔ میں سر جھکائے ہوئے چپ کھڑا رہا
عادلؔ ہوائیں کب سے بھی دیتی ہیں دستکیںجلدی سے اٹھ کے کمرے کا دروازہ کھول دو
ہم سا ہو تو سامنے آئے عادل اور انصاف پسنددشمن کو بھی خون رلایا یاروں سے بھی یاری کی
زمیں چھوڑ کر میں کدھر جاؤں گااندھیروں کے اندر اتر جاؤں گا
سو لینے دو اپنا اپنا کام کرو چپ ہو جاؤدروازو کچھ وقت گزارو دیوارو چپ ہو جاؤ
خواہشوں کا خمیازہ خواب کیوں بھریں عادلؔآج میری آنکھوں سے رت جگا الگ رکھنا
اب ٹوٹنے ہی والا ہے تنہائی کا حصاراک شخص چیختا ہے سمندر کے آر پار
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books