aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "علاج"
غم ہستی کا اسدؔ کس سے ہو جز مرگ علاجشمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہوتے تک
علاج اپنا کراتے پھر رہے ہو جانے کس کس سےمحبت کر کے دیکھو نا محبت کیوں نہیں کرتے
رونق بزم بن گئے لب پہ حکایتیں رہیںدل میں شکایتیں رہیں لب نہ مگر ہلا سکے
رونا علاج ظلمت دنیا نہیں تو کیاکم از کم احتجاج خدائی ہے روئیے
علاج درد میں بھی درد کی لذت پہ مرتا ہوںجو تھے چھالوں میں کانٹے نوک سوزن سے نکالے ہیں
ہے حسن کا فسوں بھی علاج فسردگیرخ سے نقاب اٹھا کہ طبیعت اداس ہے
وہ دل نواز ہے لیکن نظر شناس نہیںمرا علاج مرے چارہ گر کے پاس نہیں
پوچھ لیتے وہ بس مزاج مراکتنا آسان تھا علاج مرا
ہم نے علاج زخم دل تو ڈھونڈ لیا لیکنگہرے زخموں کو بھرنے میں وقت تو لگتا ہے
اک یہ بھی تو انداز علاج غم جاں ہےاے چارہ گرو درد بڑھا کیوں نہیں دیتے
علاج درد دل تم سے مسیحا ہو نہیں سکتاتم اچھا کر نہیں سکتے میں اچھا ہو نہیں سکتا
سنا ہے بے نیازی ہی علاج ناامیدی ہےیہ نسخہ بھی کوئی دن آزما کر دیکھ لیتا ہوں
اس نہیں کا کوئی علاج نہیںروز کہتے ہیں آپ آج نہیں
علاج آتش رومیؔ کے سوز میں ہے تراتری خرد پہ ہے غالب فرنگیوں کا فسوں
علاج یہ ہے کہ مجبور کر دیا جاؤںوگرنہ یوں تو کسی کی نہیں سنی میں نے
خرد کے پاس خبر کے سوا کچھ اور نہیںترا علاج نظر کے سوا کچھ اور نہیں
خود فریبی ہی سہی کیا کیجئے دل کا علاجتو نظر پھیرے تو ہم سمجھیں کہ پہچانا نہیں
ہر ایک گھر میں دیا بھی جلے اناج بھی ہواگر نہ ہو کہیں ایسا تو احتجاج بھی ہو
علاج اس دل درد آشنا کا کیا کیجےکہ تیر بن کے جسے حرف غم گساری لگے
افغانیوں کی غیرت دیں کا ہے یہ علاجملا کو ان کے کوہ و دمن سے نکال دو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books