aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مسلط"
خود پہ جب دشت کی وحشت کو مسلط کروں گااس قدر خاک اڑاؤں گا قیامت کروں گا
مجھ پہ اک ہجر مسلط ہے ہمیشہ کے لئےایسا جن ہے کہ کوئی پیر نہیں کھینچ سکا
عجیب خوف مسلط تھا کل حویلی پرلہو چراغ جلاتی رہی ہتھیلی پر
تمام شہر پہ اک خامشی مسلط ہےاب ایسا کر کہ کسی دن مری زباں سے نکل
اب تک مرے اعصاب پہ محنت ہے مسلطاب تک مرے کانوں میں مشینوں کی صدا ہے
اس قدر سرد مزاجی ہے مسلط ہم پرکوئی بھی بات ہو اب خون ابلتا ہی نہیں
اس درجہ ہے مسلط دیوانگی کا عالمدیوانگی بھی مجھ کو دیوانہ کہہ رہی ہے
ہونے نہ دیا خود پہ مسلط اسے میں نےجس شخص کو جی جان سے اپنائے ہوئے تھا
بام و در پر ہے مسلط آج بھی شام المیوں تو ان گلیوں سے خورشید سحر بھی ہو گیا
ہمارے شہر پہ ویرانیاں مسلط ہیںمکیں تو کوئی نہیں ہے مکان باقی ہے
کچھ یہ اقبالؔ ہی پر نہیں منحصر سرگرانی مسلط ہے ماحول پرعقل و دانش کے بڑھتے ہوئے بوجھ سے سر اٹھانے کی دنیا کو فرصت نہیں
تمام شہر پہ خاموشیاں مسلط ہیںلبوں کو کھولو کہ یہ وقت امتحان کا ہے
ہر ایک شاخ پہ ویرانیاں مسلط ہیںبدن درخت بھی گویا ہے آشیانۂ شب
اس قدر جھوٹ مسلط ہے ابھی دنیا پرآج ہر شخص کو سچائی سے ڈر لگتا ہے
ذہنوں پہ مسلط ہیں سیہ سوچ کے بادلظلمت میں دیا دل کا جلانا تو پڑے گا
جہاں سکوت مسلط ہے دم بخود ہے حیاتوہیں سے شور قیامت اٹھے عجب کیا ہے
شہر جاں پر کئی برسوں سے مسلط ہے جمودچھیڑ کر دل کو چلو ساز کیے دیتے ہیں
وہ تیرگی ہے مسلط کہ آسمانوں پرسراغ تک نہیں ملتا کسی ستارے کا
جو آسمان بن کے مسلط سروں پہ تھاکس نے اسے زمین کے اندر دھنسا دیا
عزم پر میرے مسلط ہے جنوں منزل کاکیسے روکے گی مری آبلہ پائی مجھ کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books