aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مصروف"
ہم ہیں مصروف انتظام مگرجانے کیا انتظام کر رہے ہیں
اس رات دیر تک وہ رہا محو گفتگومصروف میں بھی کم تھا فراغت اسے بھی تھی
میں تو رہتا ہوں دشت میں مصروفقیس کرتا ہے کام کاج مرا
میں سارا دن بہت مصروف رہتا ہوں مگر جوں ہیقدم چوکھٹ پہ رکھتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
لوگ مصروف جانتے ہیں مجھےیاں مرا غم ہی میری فرصت ہے
کل سے مصروف خیریت میں ہوںشعر تازہ کوئی ہوا ہی نہیں
اتنا مصروف ہوں جینے کی ہوس میں شاہدؔسانس لینے کی بھی فرصت نہیں ہوتی مجھ کو
ہم مسافر یوں ہی مصروف سفر جائیں گےبے نشاں ہو گئے جب شہر تو گھر جائیں گے
بہت شفاف تھے جب تک کہ مصروف تمنا تھےمگر اس کار دنیا میں بڑے دھبے لگے ہم کو
یہ سوچنا غلط ہے کہ تم پر نظر نہیںمصروف ہم بہت ہیں مگر بے خبر نہیں
تمام عمر اسی کام میں رہے مصروفہر ایک دل میں محبت کا در بنایا جائے
ہم ادھر مصروف تھے اور وقت کا سیل رواںکیا پتا کب چھین کر ہم سے جوانی لے گیا
سرخیاں امن کی تلقین میں مصروف رہیںحرف بارود اگلتے رہے اخبار کے بیچ
او میرے مصروف خدااپنی دنیا دیکھ ذرا
میری بے راہروی اس لیے سرشار سی ہےمیرے حق میں کوئی مصروف دعا ہے مجھ میں
جب تک ہم مصروف رہے یہ دنیا تھی سنساندن ڈھلتے ہی دھیان میں آئے کیسے کیسے لوگ
ہر کوئی اپنے غم میں ہے مصروفکس کو درد آشنا کہے کوئی
اپنی تنہائی بھی کچھ کم نہ تھی مصروف وسیمؔاس لیے چھوڑ دیا انجمن آرائی کو
باغ کا باغ لہو رنگ ہوا جاتا ہےوقت مصروف ہے کیسی چمن آرائی میں
چمکے نہیں نظر میں ابھی نقش دور کےمصروف ہوں ابھی عمل انعکاس میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books