aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مناسب"
تین سو سال سے ہیں ہند کے مے خانے بنداب مناسب ہے ترا فیض ہو عام اے ساقی
عروس لالہ مناسب نہیں ہے مجھ سے حجابکہ میں نسیم سحر کے سوا کچھ اور نہیں
ایک اجڑے ہوئے ویران کھنڈر میں آذرؔنا مناسب ہے مگر جانے کو جی چاہتا ہے
بیچ آئے سر قریۂ زر جوہر پندارجو دام ملے ایسے مناسب بھی نہیں تھے
ماحول مناسب ہو تو اوپر نہیں جاتےہم تازہ گھٹن چھوڑ کے چھت پر نہیں جاتے
بزم ماتم تو نہیں بزم سخن ہے حالیؔیاں مناسب نہیں رو رو کے رلانا ہرگز
اپنے پردے کا رکھنا ہے گر کچھ بھرم سامنے آنا جانا مناسب نہیںایک وحشی سے یہ چھیڑ اچھی نہیں کیا کرو گے اگر یہ مچل جائے گا
وہ آنے والا نہیں پھر بھی آنا چاہتا ہےمگر وہ کوئی مناسب بہانا چاہتا ہے
دل کو سمجھا لیں ابھی سے تو مناسب ہوگااک نہ اک روز تو وعدے سے مکرنا ہے اسے
اے یادو تم ایسے کیوں اس وقت کہاں آئیںکسی مناسب وقت نئے حالات میں آنا تھا
خاک میں ضد سے ملاؤ نہ مرے آنسو کوسچے موتی کو مناسب نہیں جھوٹا کہنا
وہ کہہ دے گا تو اٹھ جائیں گے اس کی بزم سے ہممناسب ہی نہیں لگتا پسرنا کس لیے ہے
یقین کر او محبت یہی مناسب ہےزیادہ دن مری صحبت کو اختیار نہ کر
حد سے بڑھ کر محبت مناسب نہیں اس میں اندیشۂ بد گمانی بھی ہےدشمنوں سے تعلق تو ہے ہی غلط دوستوں میں بھی کچھ فاصلہ چاہئے
بے کہے بات سمجھ لو تو مناسب ہوگااس سے پہلے کہ یہی بات زباں تک پہنچے
کیا جو اس نے مرے ساتھ نا مناسب تھامعاف کر دیا میں نے خدا معاف کرے
داد و تحسین کی بولی نہیں تفہیم کا نقدشرط کچھ تو مرے بکنے کی مناسب ٹھہرے
اب کریں جھگڑا مناسب ہی نہیںعشق میں بوڑھے ہوئے جاتے ہیں ہم
مناسب نہیں حال عاشق سے صبررکھے ہے یہ دارو ضرر کی طرف
بعد رنجش کے گلے ملتے ہوئے رکتا ہے جیاب مناسب ہے یہی کچھ میں بڑھوں کچھ تو بڑھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books