aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "میراث"
عالم ہے فقط مومن جانباز کی میراثمومن نہیں جو صاحب لولاک نہیں ہے
جہاں تمام ہے میراث مرد مومن کیمرے کلام پہ حجت ہے نکتۂ لولاک
ہمارے عشق کی میراث ہے بس ایک ہی خوابتو آؤ ہم اسے تعبیر کر کے دیکھتے ہیں
ابھی تک تو تری یادیں مری میراث تھیں لیکنتصور میں کہاں سے اک نیا چہرہ نکل آیا
یاد آتے ہی رہے دل سے نکالے ہوئے لوگکس کی میراث تھے اور کس کے حوالے ہوئے لوگ
سارے ساحل سارے ساگر اس کی ہیں میراثجس کے پاؤں زمیں پر ٹھہریں بہتے پانی میں
خلا کے نام عطا کر کے چھاؤں کی میراثمجھے وہ جلتا ہوا آفتاب دے کے گیا
یاد میراث ہے یادیں ہی امانت ہیں مریوہ تو محفوظ ہیں اب ان کی عنایت بھی نہیں
درد اس عہد کی میراث ہے ڈرنا کیسادرد کو اوڑھ لیا کرتے ہیں چادر کی طرح
اپنی تو میراث یہی ہے رات گواہی دے گیدن کے عارض شام سویرے لال بناتے رہنا
نشاط زیست فقط اہل غم کی ہے میراثملیں گی اور ابھی کتنی دولتیں مت پوچھ
تیرے جانے سے مجھ پر یہ عقدہ کھلا رنگ و خوشبو تو بس تیری میراث تھےایک حسرت سجی رہ گئی گل بہ گل ایک ماتم چمن در چمن رہ گیا
میں نے اجداد سے میراث میں پایا کیا ہےچار چھ نوحے بہت درد ترا غم آنسو
رشتۂ درد کی میراث ملی ہے ہم کوہم ترے نام پہ جینے کی خطا کرتے ہیں
دیکھ لی ہم نے عشق کی میراثاس سے آگے بھی اب گزرنا ہے
اپنی میراث میں ہیں دشت و جبل اے وحشتجانشیں قیس کے ہیں وارث فرہاد ہیں ہم
اشعار میں جو میرے کرن جستجو کی ہےمیراث یہ بھی تیرے ہی مہر نمو کی ہے
تجھے میراث میں ہجرت ملی ہےتبھی تو لا مکانی ہے سنبھل جا
خاک و خوں میراث تیری خاک و خوں تیرا نصیباس زیاں خانے میں اپنے پاؤں کا چکر نہ دیکھ
بے چراغی ہی رہی اپنے گھروں کی میراثروشنی پوچھتی پھرتی ہے کہ در کس کا ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books