aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "نبھانا"
پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تورسم و رہ دنیا ہی نبھانے کے لیے آ
عہد وفا سے کس لیے خائف ہو میری جانکر لو کہ تم نے عہد نبھانا تو ہے نہیں
اس نے کہا میں جی نہیں پاؤں گی تیرے بناس واسطے وہ رشتہ نبھانا پڑا مجھے
نہیں کہ اپنا زمانہ بھی تو نہیں آیاہمیں کسی سے نبھانا بھی تو نہیں آیا
یہ دنیا ہے یہاں دل کو لگانا کس کو آتا ہےہزاروں پیار کرتے ہیں نبھانا کس کو آتا ہے
کاسۂ شام میں سورج کا سر اور آواز اذاںاور آواز اذاں کہتی ہے فرض نبھانا ہے
اک وعدہ جو کیا ہی نہیں ہے ابھی سلیمؔمجھ کو وہی تو وعدہ نبھانا ہے اور بس
بڑی عجیب یہ مجبوریاں سماج کی ہیںمنافقوں سے تعلق نبھانا پڑتا ہے
مشکل ہے تیرا ساتھ نبھانا تمام عمربکنا ہے ناگزیر تو بازار دیکھ لیں
دل روتا ہے چہرا ہنستا رہتا ہےکیسا کیسا فرض نبھانا ہوتا ہے
اسے بھی زندگی کرنی پڑے گی میرؔ جیسیسخن سے گر کوئی رشتہ نبھانا چاہتا ہے
وہ اگر اب بھی کوئی عہد نبھانا چاہےدل کا دروازہ کھلا ہے جو وہ آنا چاہے
تمہاری یاد کے دیپک بھی اب جلانا کیاجدا ہوئے ہیں تو عہد وفا نبھانا کیا
چلو ہمی سہی ساری برائیوں کا سببمگر تجھے بھی ذرا سا نبھانا چاہئے تھا
دیکھو اس کا ہجر نبھانا پڑتا ہےوہ جیسا چاہے ہو جانا پڑتا ہے
عشق ہم کو یہ نبھانا ہے تو جو رکھ شرطیںہم کسی شرط پہ حجت نہیں کرنے والے
پیت کرنا تو ہم سے نبھانا سجن ہم نے پہلے ہی دن تھا کہا نا سجنتم ہی مجبور ہو ہم ہی مختار ہیں خیر مانا سجن یہ بھی مانا سجن
نبھانا دل کے رشتوں کو نہیں ہے کھیل بچوں کاکہ ان شیشوں کو اک ہلکی سی غفلت توڑ دیتی ہے
تعلق جو بھی رکھو سوچ لیناکہ ہم رشتہ نبھانا جانتے ہیں
تجھ کو اس طرح کہاں چھوڑ کے جانا تھا ہمیںوہ تو اک عہد تھا اور عہد نبھانا تھا ہمیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books