aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پاداش"
کیا زہد کو مانوں کہ نہ ہو گرچہ ریائیپاداش عمل کی طمع خام بہت ہے
اب اس غریب چور کو بھیجو گے جیل کیوںغربت کی جس نے کاٹ لی پاداش جیب میں
جرم بے باک گوئی کی پاداش میں زہر اقبالؔ کو تلخیوں کا ملااس نے اس زہر کو ہی سخن کر لیا اس زمانے میں اب اور کیا چاہئے
ویسے تو کہنے کو سچ بات سبھی کہتے ہیںاس کی پاداش میں کیوں میرا ہی سر آتا ہے
جرم آدم تری پاداش تھی دنیا ساریآخرش ہر کوئی حق دار معافی ٹھہرا
جس کی پاداش میں ہے در بہ دری کا یہ عتابپھر اسی کام پہ ہم شہر بدر لگ گئے ہیں
ہوں اسی جرم کی پاداش میں پیاسا شایدتپتے صحراؤں کو دریا نہیں لکھا میں نے
دل کی بربادی میں شامل تھی رضا آنکھوں کیاس کی پاداش میں کام آئی ضیا آنکھوں کی
تقصیر کیا ہے حسرت دیدار ہی تو ہےپاداش اس کی حسن کا پندار ہی تو ہے
پاداش میں اعمال کی نظروں سے گرا کرلگتا ہے کہ اب ہم کو خدا بھول گیا ہے
ایک بے نام خواہش کی پاداش میں تیری پلکیں بھی باہم پرو دی گئیںایک وحشت کو سیراب کرتے ہوئے میں بھی آنکھوں میں لے کر تھکن رہ گیا
اس زمانے کا ہوں میں ایک ہنسی کا مقروضجس کی پاداش میں اک عمر رلایا گیا ہوں
اسیر جسم ہوں میعاد قید لا معلومیہ کس گناہ کی پاداش ہے خدا معلوم
شہر سے نکلے ہیں ہم کس جرم کی پاداش میںیہ تو اس کو دیکھنا تھا وہ ستم گر دیکھتا
یہ کیسے جرم کی پاداش ہے یہ زندگی جس سےرہائی مل تو جاتی ہے سزا پوری نہیں ہوتی
یہ اس کے قرب کی پاداش میں سخنؔ ہم کونصیب ہجر ہوا ہے عذاب کی صورت
خوف پاداش کا لفظوں میں کہیں چھپتا ہےذکر اتنا رسن و دار کا کرتے کیوں ہو
فرشتے امتحان بندگی میں ہم سے کم نکلےمگر اک جرم کی پاداش میں جنت سے ہم نکلے
حق گوئی کی پاداش میں منصور کی صورتہر دور میں وقف رسن و دار ہوا میں
کسی گناہ کی پاداش میں ہیں سب زندہمرے شجر مرے منظر بھی میں بھی دنیا بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books