aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پرند"
فضائے شوق میں اس کی بساط ہی کیا تھیپرند اپنے پروں کا نشانہ ہو گیا ہے
اب جو رشتوں میں بندھا ہوں تو کھلا ہے مجھ پرکب پرند اڑ نہیں پاتے ہیں پروں کے ہوتے
اڑے تو پھر نہ ملیں گے رفاقتوں کے پرندشکایتوں سے بھری ٹہنیاں نہ چھو لینا
شاخ سے اڑ گیا پرند ہے دل شام درد مندصحن میں ہے ملال سا حزن سا آسماں میں ہے
یہ کس نے باغ سے اس شخص کو بلا لیا ہےپرند اڑ گئے پیڑوں نے منہ بنا لیا ہے
اس دن کی جب بارش ہوگی کون بچے گا ہم سفروپھول پرند چراغ جزیرے کنکر پتھر بھیگیں گے
اوپر جو پرند گا رہا ہےنیچے کا مذاق اڑا رہا ہے
جہاں سکون ملا بیٹھ جاتے تھے ہم لوگپرند کی طرح ہم بھی شجر بدلتے رہے
لپک کے آتے ہیں سینے کی سمت تیر ایسےپرند شاخ پہ جیسے ٹھکانے ڈھونڈھتے ہیں
فتنے عجب طرح کے سمن زار سے اٹھےسارے پرند شاخ ثمر دار سے اٹھے
وہ جنگلوں سے نکالے ہوئے غریب پرندجہاں گئے انہیں مسکن ملا عقابوں کا
پرند شاخ پہ تنہا اداس بیٹھا ہےاڑان بھول گیا مدتوں کی بندش میں
ہوا درختوں سے جب گلے مل کے رو رہی ہوپرند لمبے سفر پہ جائیں تو لوٹ آنا
کسی پرند کی چیخوں نے سنگ باری کیسکوت شام کا شیشہ بکھر گیا مجھ میں
بابرؔ یہ پرند تھک گئے تھےبیٹھے ہیں جو خاک پر سمٹ کر
ڈھونڈیں گے اب پرند کہاں شام کو پناہجنگل کی آگ کھا گئی سب ڈالیاں درخت
پرند تم پر ہنسا کریں گے کہا تھا تم سےنہ تم درختوں پہ نام لکھنا وہی کیا نا
یہ پرند پروردہ ہے کھلی فضاؤں کاسبز باغ دکھلا کر زیر دام کر لینا
مجھے تو اس سے کئی آدمی بنانے تھےپرند بھی نہ بنے دستیاب مٹی کے
وہ شاخ شاخ نیلے پیلے لال رنگ کیا ہوئےتمام دشت کے پرند زاغ بن کے رہ گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books