aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "چوک"
بے وقت اگر جاؤں گا سب چونک پڑیں گےاک عمر ہوئی دن میں کبھی گھر نہیں دیکھا
گھر سے نکلے چوک گئے پھر پارک میں بیٹھےتنہائی کو جگہ جگہ بکھرایا ہم نے
کہیں پہ چوک رہے ہیں یہ آئنے شایدنہیں تو عکس میں اب تک مری شباہت تھی
کہاں پہ چوک ہوئی تیرے بے قراروں سےزمانہ دوسری کروٹ بدلنے والا تھا
کریدتا ہے بہت راکھ میرے ماضی کیمیں چوک جاؤں تو وہ انگلیاں جلا لے گا
حسن سے چوک ہوئی اس کی ہے تاریخ گواہعشق سے بھول ہوئی ہے یہ مجھے یاد نہیں
چوک اٹھتا ہوں آنکھ لگتے ہیکوئی سایہ پکارتا ہے مجھے
غرور اتنا نہ کر تیر ستم پرکہ اکثر چوک جاتا ہے نشانہ
چوک میں دیکھنے والے تھے تماشہ اس کاجس کو غربت میں میسر تھا لبادہ آدھا
حسن بازار کی زینت ہے مگر ہے تو سہیگھر سے نکلا ہوں تو اس چوک سے بھی ہو آؤں
چوک جاتے تھے بات ہے کل کیاب نشانہ خطا نہیں ہوتا
ہے دل کوں عزم چوک امید وصال پردیوانہ کا خیال ہے بازار کی طرف
گفتگو میں ضبط لازم ہے ذرا سی چوک پرلب پہ آ کے حرف حرف مدعا ہو جائے گا
یہاں اک شمع روشن کرنا بھی آساں نہیں اتناذرا سی چوک ہونے پر ہتھیلی تھام لیتی ہے
وہ جسم کھل رہا ہے گرہ در گرہ نظرؔیہ تیر چوک جائے گا ڈھیلی کماں نہ رکھ
بڑے سلیقے سے سب کو سنبھال رکھا ہےذرا سی چوک سے کنبہ بکھر بھی سکتا ہے
حال دل ان سے نہ کہتا تھا ہمیں چوک گئےاب کوئی بات بنائیں بھی تو کیا ہوتا ہے
ہر ایک آگ کو وہ روشنی سمجھتا ہےمیں چوک جاؤں تو وہ انگلیاں جلا لے گا
مری نظر سے ہوا اک غلط شکار ہے وہیہ تیر چوک گیا تھا کبھی نشانے سے
خوابوں کے انتخاب میں کیا چوک ہو گئیہر بار اک شکستگی تعبیر میں رہی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books