aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "कसरत"
غضب تھی کثرت محفل کہ میں نے دھوکہ میںہزار بار رقیبوں کو ہمکنار کیا
تجھ کو پوجا ہے کہ اصنام پرستی کی ہےمیں نے وحدت کے مفاہیم کی کثرت کر دی
حل کچھ تو نکل آئے گا حالات کی ضد کااے کثرت آلام میں کچھ سوچ رہا ہوں
وحدت حسن کے جلووں کی یہ کثرت اے عشقدل کے ہر ذرے میں عالم ہے پری خانے کا
مٹ جائیں ایک آن میں کثرت نمائیاںہم آئنے کے سامنے جب آ کے ہو کریں
کم کسو کو میرؔ کی میت کی ہاتھ آئی نمازنعش پر اس بے سر و پا کی بلا کثرت ہوئی
کثرت آزار نے تعلیم دے دی ضبط کیجبر کے باعث سے دل کو صبر کرنا آ گیا
اس کثرت غم پر بھی مجھے حسرت غم ہےجو بھر کے چھلک جائے وہ پیمانہ نہیں ہوں
شہر کثرت میں عجب اک روزن خلوت کھلااس نے جو دیکھا مجھے اک لمحہ بھر سب سے الگ
ہو گیا مہماں سرائے کثرت موہوم آہ!وہ دل خالی کہ تیرا خاص خلوت خانہ تھا
کثرت میں بھی وحدت کا تماشا نظر آیاجس رنگ میں دیکھا تجھے یکتا نظر آیا
انہیں غرور کہ رکھتے ہیں طاقت و کثرتہمیں یہ ناز بہت ہے خدا ہمارے لیے
اے جفاکار ترے عہد سے پہلے تو نہ تھیکثرت اس درجہ محبت کے پشیمانوں کی
اگر غرور ہے اعدا کو اپنی کثرت پرتو اس حیات کو ہم بھی حباب سمجھے ہیں
عالم کثرت نہاں ہے اس اکائی میں سلیمؔخود میں خود کو جمع کیجے اور کئی بن جائیے
کثرت میں درد و غم کی نہ نکلی کوئی تپشکوچہ جگر کے زخم کا شاید کہ تنگ تھا
کثرت رنج و الم سن کے یہ الزام ملااتنے سے دل میں ہے اتنوں کی سمائی کیونکر
ہوئی یہ کثرت غم سے تلف کیفیت شادیکہ صبح عید مجھ کو بد تر از چاک گریباں ہے
حسد سے دل اگر افسردہ ہے گرم تماشا ہوکہ چشم تنگ شاید کثرت نظارہ سے وا ہو
کثرت جور و ستم سے ہو گیا ہوں بے دماغخوب رویوں نے بنایا غالبؔ بد خو مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books