aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "गिर्द"
ہے نسیم بہار گرد آلودخاک اڑتی ہے اس مکان میں کیا
سورج کے ارد گرد بھٹکنے سے فائدہدریا ہوا ہے گم تو سمندر تلاش کر
کل تک جس کے گرد تھا رقصاں اک انبوہ ستاروں کاآج اسی کو تنہا پا کر میں تو بہت حیران ہوا
مجھے یہ وہم رہا مدتوں کہ جرأت شوقکہیں نہ خاطر معصوم پر گراں گزرے
پھول کے گرد پھرو باغ میں مانند نسیممثل پروانہ کسی شمع تپاں تک آؤ
حلقۂ خواب کو ہی گرد گلو کس ڈالادست قاتل کا بھی احساں نہ دوانے سے اٹھا
جس کو دیکھا تھا کل درخت کے گردوہ ہرا اژدہا تھا بیل نئیں
خدا کی طرح شاید قید ہیں اپنی صداقت میںاب اپنے گرد افسانوں کے پہرے کر لیے ہم نے
ہما ہیں گرد مری ہڈیوں کے آٹھ پہرسگ آ کے کہتے ہیں امیدوار ہم بھی ہیں
لگا میں گرد سر پھرنے تو بولاتمہارا میرؔ صاحب سرپھرا ہے
اس طرح کھینچی ہے میرے گرد دیوار خبرسارے دشمن روزنوں کو بے نظر اس نے کیا
دیا سا دل کے خرابے میں جل رہا ہے میاںدیے کے گرد کوئی عکس چل رہا ہے میاں
زمیں کے گرد بھی پانی زمیں کی تہہ میں بھییہ شہر جم کے کھڑا ہے جو تیرتا ہی نہ ہو
اب میری سوچ سائے کی صورت ہے اس کے گردمیں بجھ کے اپنے چاند کو ہالے تو دے گیا
بس ایک لو میں اسی لو کے گرد گھومتے ہیںجلا رکھا ہے جو اس نے دیا ہمارے لیے
کیا روکا اپنے گریے کو ہم نے کہ لگ گئیپھر وہ ہی آنسوؤں کی جھڑی دو گھڑی کے بعد
یہ جو سائے سے بھٹکتے ہیں ہمارے ارد گردچھو کے ان کو دیکھیے تو واہمہ کوئی نہیں
کہاں تک بھلا روؤ گے میرؔ صاحباب آنکھوں کے گرد اک ورم دیکھتے ہیں
کتنی دنیا تھی مرے گرد تجھے کیا معلومبڑی مشکل سے مجھے تیرا پتا یاد آیا
یوں بعد ضبط اشک پھروں گرد یار کےپانی پیے کسو پہ کوئی جیسے وار کے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books