aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "चाहिए"
آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہوتے تککون جیتا ہے تری زلف کے سر ہوتے تک
ہم سفر چاہیئے ہجوم نہیںاک مسافر بھی قافلہ ہے مجھے
ایک قتالہ چاہیے ہم کوہم یہ اعلان عام کر رہے ہیں
عشق ہے تو عشق کا اظہار ہونا چاہئےآپ کو چہرے سے بھی بیمار ہونا چاہئے
کلیجہ چاہئے دشمن سے دشمنی کے لئےجو بے عمل ہے وہ بدلہ کسی سے کیا لے گا
بے در و دیوار سا اک گھر بنایا چاہیےکوئی ہمسایہ نہ ہو اور پاسباں کوئی نہ ہو
اور فرازؔ چاہئیں کتنی محبتیں تجھےماؤں نے تیرے نام پر بچوں کا نام رکھ دیا
میں کسی طرح بھی سمجھوتہ نہیں کر سکتایا تو سب کچھ ہی مجھے چاہیے یا کچھ بھی نہیں
دریا ہو یا پہاڑ ہو ٹکرانا چاہئےجب تک نہ سانس ٹوٹے جیے جانا چاہئے
بیمار کو مرض کی دوا دینی چاہیےمیں پینا چاہتا ہوں پلا دینی چاہیے
خامشی اچھی نہیں انکار ہونا چاہئےیہ تماشا اب سر بازار ہونا چاہئے
بخشے ہے جلوۂ گل ذوق تماشا غالبؔچشم کو چاہیے ہر رنگ میں وا ہو جانا
اس کا ہے جو بھی کچھ ہے مرا اور میں مگروہ مجھ کو چاہئے کوئی سودا کیے بغیر
صرف خنجر ہی نہیں آنکھوں میں پانی چاہئےاے خدا دشمن بھی مجھ کو خاندانی چاہئے
جذبۂ بے اختیار شوق دیکھا چاہیےسینۂ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا
حد چاہیے سزا میں عقوبت کے واسطےآخر گناہ گار ہوں کافر نہیں ہوں میں
اگر پلک پہ ہے موتی تو یہ نہیں کافیہنر بھی چاہئے الفاظ میں پرونے کا
عرض الم بہ طرز تماشا بھی چاہیےدنیا کو حال ہی نہیں حلیہ بھی چاہیے
تلاش دوست کو اک عمر چاہئے اے دوستکہ ایک عمر ترا انتظار ہم نے کیا
اک عمر چاہیئے کہ گوارا ہو نیش عشقرکھی ہے آج لذت زخم جگر کہاں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books