aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ज़र्रे"
تیرے جلووں میں گھر گیا آخرذرے کو آفتاب ہونا تھا
خاک ہی اول و آخر ٹھہریکر کے ذرے کو گہر کیا کرتے
وہ ذرے ذرے میں موجود ہے مگر میں بھیکہیں کہیں ہوں کہاں ہوں کہیں نہیں ہوں میں
بہزادؔ ہر اک گام پہ اک سجدۂ مستیہر ذرے کو سنگ در جانانہ بنا دے
ایسی بھی اک نگاہ کئے جا رہا ہوں میںذروں کو مہر و ماہ کئے جا رہا ہوں میں
اے ریت کے ذرے ترا احسان بہت ہےآنکھوں کو بھگونے کے بہانے نکل آئے
ہوں اس کوچے کے ہر ذرے سے آگاہادھر سے مدتوں آیا گیا ہوں
وحدت حسن کے جلووں کی یہ کثرت اے عشقدل کے ہر ذرے میں عالم ہے پری خانے کا
میری مرضی تھی میں ذرے چنتا یا لہریں چنتااس نے صحرا ایک طرف رکھا اور دریا ایک طرف
سرگشتۂ جمال کی حیرانیاں نہ پوچھہر ذرے کے حجاب میں اک آئنہ ملا
شاعر فطرت ہوں جب بھی فکر فرماتا ہوں میںروح بن کر ذرے ذرے میں سما جاتا ہوں میں
تارے ماند ہوئے پر ذرے روشن ہیںمٹی میں آباد اجالے اب بھی ہیں
ذرے کے زخم دل پہ توجہ کئے بغیردرمان درد شمس و قمر کر رہے ہیں ہم
کئی بار اس کی خاطر ذرے ذرے کا جگر چیرامگر یہ چشم حیراں جس کی حیرانی نہیں جاتی
گلی گلی مرے ذرے بکھر گئے تھے ظفرؔخبر نہ تھی کہ وہ کس راستے سے گزرے گا
ہو گئے ہیں جمع اجزائے نگاہ آفتابذرے اس کے گھر کی دیواروں کے روزن میں نہیں
یہ دل ذرا سا دل تری یادوں میں کھو گیاذرے کو آندھیوں کا سہارا ہے ان دنوں
دل کے ہر ذرے پہ ہے نقش محبت اس کینور آنکھوں کا ہے آنکھوں سے جدا کیسے ہو
ذرے ذرے پہ جڑے ہوں گے کنوارے سجدےایک اک بت کو خدا اس نے بنایا ہوگا
مرے دل میں ہے شعلۂ حسن رقصاںمیں چاہوں تو ہر ذرے کو طور کر دوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books