aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "जानिब"
بار بار اٹھنا اسی جانب نگاہ شوق کااور ترا غرفے سے وہ آنکھیں لڑانا یاد ہے
ایسے ہنس ہنس کے نہ دیکھا کرو سب کی جانبلوگ ایسی ہی اداؤں پہ فدا ہوتے ہیں
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگرلوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
بہت دل کو دکھاتا ہے کبھی جب درد مہجوریتری یادوں کی جانب مسکرا کر دیکھ لیتا ہوں
کسی جانب نہیں کھلتے دریچےکہیں جاتا نہیں رستہ ہمارا
نہیں اٹھتے قدم کیوں جانب دیرکسی مسجد میں بہکایا گیا ہوں
کون رکھتا ہے اندھیرے میں دیا آنکھ میں خوابتیری جانب ہی ترے لوگ اشارا کرتے
کوچۂ میرؔ کی جانب نکل آتے تھے سبھیوہ جو غالبؔ کے طرف دار ہوا کرتے تھے
جس پہ تیری نظر نہیں ہوتیاس کی جانب خدا نہیں ہوتا
اگر کعبہ کا رخ بھی جانب مے خانہ ہو جائےتو پھر سجدہ مری ہر لغزش مستانہ ہو جائے
اگرچہ تجھ سے بہت اختلاف بھی نہ ہوامگر یہ دل تری جانب سے صاف بھی نہ ہوا
چاند نکلے کسی جانب تری زیبائی کارنگ بدلے کسی صورت شب تنہائی کا
دھیان جائے گا بہرحال مری ہی جانبتم جو پوجا میں بھی بیٹھو گے تو یاد آؤں گا
اٹھے نہ تاکہ آپ کی جانب نظر کوئیجتنی بھی تہمتیں ہیں لگا دیجئے مجھے
میں جواباً بھی جنہیں گالی نہیں دیتا وہ لوگمیری جانب سے اسے خاص محبت سمجھیں
ہاں بزم شبانہ میں ہمہ شوق جو اس دنہم تھے تری جانب نگراں یاد رہے گا
کس منزل مراد کی جانب رواں ہیں ہماے رہروان خاک بسر پوچھتے چلو
تھیں کمانیں تو ہاتھوں میں اغیار کےتیر اپنوں کی جانب سے آتے رہے
حامی بھی نہ تھے منکر غالبؔ بھی نہیں تھےہم اہل تذبذب کسی جانب بھی نہیں تھے
کھنچے خود بخود جانب طور موسیٰکشش تیری اے شوق دیدار کیا تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books