aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तन-ए-तन्हा"
یوں قیس دشت میں تن تنہا مقیم ہےکار جنوں میں ساتھ بس احمرؔ ندیم ہے
تن تنہا مقابل ہو رہا ہوں میں ہزاروں سےحسینوں سے رقیبوں سے غموں سے غم گساروں سے
میں اپنی جنگ میں تن تنہا شریک تھادشمن کے ساتھ سارا زمانہ شریک تھا
آئینہ تن تنہاسچ بولنے والا ہے
لاکھوں طوفاں اور تن تنہا کوئیدیکھیں اب آنکھیں چراتا کون ہے
صد شکر گزاری ہے قیامت تن تنہااس رات کسی نے مری حالت نہیں دیکھی
تن تنہا کا ہوں اپنے ناصرخود کو پہنچی ہوئی امداد ہوں میں
تن تنہا بھی گامزن ہوں اورساتھ سب کے رواں دواں بھی ہوں
بنا ہے جس کے ہاتھوں سے سمندرتن تنہا وہی قطرہ پڑا ہے
کئی جہتوں سے ہے یلغار مجھ پرتن تنہا میں لشکر ہو گیا ہوں
دل بیچارہ اک تن تنہافوج غم آئے ہے تمام سمٹ
تم نے مجھ کو چھوڑ دیا ہے تن تنہانیلی چھت والا میرا رکھوالا ہے
تن تنہا ہی گزاری ہیں اندھیری راتیںہم نے گھبرا کے پکارا نہ کبھی تاروں کو
ایک ناول ہیں کبھی پڑھ تو ہمیں فرصت میںتن تنہا کئی کردار سنبھالے ہوئے ہیں
ہزار میں تن تنہا سہی مگر جرارؔبجائے خود مری تنہائی ایک محفل ہے
اچھا بھلا تو تھا تن تنہا جہان میںپچھتا رہا ہوں خلق کا بیڑا اٹھا کے میں
زندگی کہتی ہے ارماں کوئی اب ہے نہ امیدکب تلک ساتھ کروں میں تن تنہا تیرا
خدا کی راہ میں نکلا ہوں میں تن تنہایہ پہلی بار ہوا ہے خدا نہیں مرے ساتھ
میں ادھر تن تنہا اور ادھر زمانہ ہےوائے گر زمانے کے ساتھ تو بھی ہو جائے
کبھی میں خود زیادہ ہوں تن تنہا کی وحدت میںکبھی میری ضرورت سے مری وحدت زیادہ ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books