aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "फजीलत"
بزم انجم میں قبا خاک کی پہنی میں نےاور مری ساری فضیلت اسی پوشاک سے ہے
افراط معصیت سے فضیلت ملی مجھےمیں ہوں گناہ گاروں کی پہلی قطار میں
ثواب و طاعت و تقویٰ فضیلت و القابپڑے ہوئے تھے کہیں میں نشے سے مل رہا تھا
کہاں کے نام و نسب علم کیا فضیلت کیاجہان رزق میں توقیر اہل حاجت کیا
سخن حق کو فضیلت نہیں ملنے والیصبر پر داد شجاعت نہیں ملنے والی
سر برہنہ ہوں تو کیا غم ہے کہ اب شہر میں لوگبرگزیدہ ہوئے دستار فضیلت کے بغیر
جب سے دستار فضیلت پائی ہے دربار میںجانے کی شانوں پہ اپنا سر نہیں لگتا مجھے
دستار کاغذی ہے فضیلت ہے نام کیچھوٹوں کی مہربانی سے گھر میں بڑا ہوں میں
کچھ مرے علم نے بھی مجھ کو فضیلت بخشیفن سے نسبت نے بھی توقیر بڑھائی میری
فضیلت ہے یہ انساں کی وہاں تک جا پہنچتا ہےفرشتے کیا فرشتوں کے جہاں سائے نہیں جاتے
شفقتیں بانٹنے کے طور بھی سیکھیں ورنہعمر بڑھنے سے فضیلت نہیں ملنے والی
مجنوں ہی بتا سکتا ہے لیلیٰ کی فضیلتیا سوہنی سے پوچھ کہ مہیوال میں کیا ہے
میں کرپشن کی فضیلت کو کہاں سمجھا تھابحر ظلمات کو چھوٹا سا کنواں سمجھا تھا
کہتے ہیں فقیروں کی فضیلت پہ قصائدہم آج بھی حکام کی بیعت نہیں کرتے
نظر مدت سے تھی اے شیخ جس پر مے فروشوں کیوہ دستار فضیلت رہن ہم نے مہرباں رکھ دی
شیخ کو وجد میں لائی ہیں پیانوں کی گتیںپیچ دستار فضیلت کے کھلے جاتے ہیں
ہاں یہ دستار فضیلت بھی قبائے زر بھیخود کو دیکھو تو یہ پوشاک بدل کر دیکھو
فضیلت ملی ایک کو ایک پرغرض ایک سے یاں سوا ایک ہے
خون سادات نے مٹی کو فضیلت بخشیخاک میں بھی مرے مولا نے شفا رکھی ہے
عافیت چاہو تو جھک جاؤ سر پا پوش وقتپھر یہ دستار فضیلت اپنے سر پر باندھ لو
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books