aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "फटा"
پھٹا پرانا خواب ہے میرا پھر بھی تابشؔاس میں اپنا آپ چھپایا جا سکتا ہے
اتار پھینکوں بدن سے پھٹی پرانی قمیصبدن قمیص سے بڑھ کر کٹا پھٹا دیکھوں
نہ جانے زخم دل کی آج گہرائی کہاں پہنچیپھٹا جاتا ہے سینہ وہ خوشی محسوس ہوتی ہے
بھلی بری سہی موجوں میں اپنی ناؤ تو ہےکٹا پھٹا سہی کہنے کو بادبان تو ہے
آئے گی رات منہ پہ سیاہی ملے ہوئےرکھ دے گا دن بھی ہاتھ میں کاغذ پھٹا ہوا
سانس کے لہرئیے جھونکوں سے پھٹا جاتا ہےجسم کاغذ کے پھریرے کے سوا کچھ بھی نہیں
کٹا پھٹا ہی سہی ہے یہ پیرہن سچ کانئے لباس سے کپڑا نہیں بدلتے ہم
حسینان چمن پر خاتمہ ہے جامہ زیبی کاپھٹا پڑتا ہے جوبن جو یہ پیراہن بناتے ہیں
یہی کٹے ہوئے بازو علم کیے جائیںیہی پھٹا ہوا سینہ سپر بنایا جائے
کیا ہے غصہ میں ہاتھ لا کر مرا گریباں جو ٹکڑے اس نےپھٹا ہی رہنا ہے اب تو بہتر نہیں مناسب کچھ اس کو سینا
یار کا ناسخؔ پھٹا ہے پیرہن تو عیب کیاہے کتاں کو چاک کرنا کام نور ماہ کا
میری آنکھوں میں رقص ویرانیدیکھ کر دل پھٹا اداسی کا
وہیں وہیں سے گواہی ملی مرے سچ کیجہاں جہاں سے مرا پیرہن پھٹا ہوا تھا
ادھر دینار و درہم اور ادھر تیرا پھٹا دامنمرے یوسف تجھی سے گرمئ بازار باقی ہے
پڑی ہے زندگی ڈھانپے لپیٹےفنا دوڑے پھرے ہے دندنا کے
یہ ہے کشتی وجود کی جاناںؔیہ پھٹا دل کا بادبان پڑا
سو جا سے دل پھٹا ہے کلیجا ہے چاک چاکپیوند پھاڑ پھاڑ کے چادر لگائیے
یوں تو ہمارا دامن بس ایک پھٹا کپڑا ہے مگرڈھونڈھو تو پاؤ گے یہاں سو سو دل ہر تار کے بیچ
دیکھے نہ مژہ کی سوزن ایسےسے وے جو کسی کا دل پھٹا ہو
پھٹا پڑتا ہے جوبن اور جوش نوجوانی ہےوہ اب تو خودبخود جامے سے باہر ہوتے جاتے ہیں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books